پیرس ہلٹن پر خبر دینے سے انکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی نیوز ریڈر میکا برزیزانسکی نے اپنے بلیٹن میں ٹی وی پر براہ راست پیرس ہلٹن کی جیل سے رہائی کی خبر کو عراق کی خبروں پر ترجیح دینے سے انکار کر دیا اور سکرپٹ کو جلانے کی بھی کوشش کی۔ میکا ایم ایس این بی سی پر نشر ہونے والے پروگرام ’مارننگ جو‘ میں پریزینٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ مجھے یہ پسند نہیں اور میرے خیال میں اسے ہماری لیڈ سٹوری نہیں ہونا چاہیے‘۔ یہ کہہ کر انہوں نے اس خبر پر مبنی سکرپٹ پھاڑ دیا اور اسے آگ لگانے کی کوشش بھی کی۔ شو میں ان کے ساتھی پریزینٹر اور پروڈیوسر بار بار پیرس ہلٹن کی جیل سے رہائی کے وقت کی تصاویر چلا کر انہیں تنگ کرتے رہے۔ اس ٹاک شو میں میکا برزیزانسکی کے احتجاج کی ایڈٹ کی ہوئی ویڈیو یو ٹیوب پر موجود ہے جو اب تک 250,000 مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔ چھبیس سالہ پیرس ہلٹن 29 جون کو براہ راست نشر ہونے والے مقبول شو ’لیری کنگ لائیو‘ میں بطور مہمان شامل ہوئی تھیں۔ اس شو میں انہوں نے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ امدادی کام کر کے جیل میں اپنے ساتھیوں کی مدد کرنا چاہتی ہیں اور پارٹیاں اب ان کی زندگی کا اہم حصہ نہیں ہوں گی۔ | اسی بارے میں پیرس ہلٹن کو رہا کر دیا گیا26 June, 2007 | فن فنکار پیرس ہِلٹن جیل میں واپس09 June, 2007 | فن فنکار پیرس ہلٹن کو 45 دن قید کی سزا05 May, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||