پیرس ہلٹن کو رہا کر دیا گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہلٹن ہوٹلز کی وارث پیرس ہلٹن کو چوبیس دن کی قید کے بعد لاس اینجلس میں واقع جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ چھبیس سالہ پیرس کو ڈرائیونگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تین جون کو پنتالیس دن قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم انہیں اچھے برتاؤ اور قیدیوں کے لیے جیلوں میں جگہ میں کمی کی وجہ سے جلد رہا کر دیا گیا۔ پیرس کے والدین نے جیل کے دروازے پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس چوبیس روزہ قید کے دوران بھی ہلٹن کو ایک مرتبہ طبی بنیادوں پر رہا کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں واپس جیل بھیج دیا گیا تھا۔ پیرس ہِلٹن کی رہائی سے عوامی سطح پر جیل کے حکام کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی تھیں اور ناقدین کا کہنا تھا کہ پیرس ہِلٹن کو خصوصی رعایت اس لیے دی گئی ہے کیونکہ وہ امیر ہیں۔ پیرس رہائی کے بعد بدھ کو سی این این کے لیری کنگ لائیو شو میں بھی شرکت کریں گی۔ سی این این کا کہنا ہے کہ پیرس کو اس انٹرویو کے لیے کوئی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔ | اسی بارے میں پیرس ہِلٹن جیل میں واپس09 June, 2007 | فن فنکار پیرس ہلٹن کو 45 دن قید کی سزا05 May, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||