اب بروس لی کی یاد میں پارک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مارشل آرٹس فلموں کے سٹار بروس لی کی یاد میں چین میں ان کے آبائی علاقے میں ایک پارک تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ہانگ میں بروس لی کے پرستاروں کے کلب کے صدر نے بتایا کہ پارک میں بروس لی کا ایک مجسمہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔ بروس لی چونتیس برس قبل پراسرا انداز میں انتقال کر گئے تھے۔ مجوزہ پارک میں ایک یادگاری ہال اور مارشل آرٹس کی ایک اکیڈمی بھی بنے گی۔ چین میں اخباری اطلاعات کے مطابق مجوزہ پارک پر دو سو ملین چینی یوان یا تیرہ ملین برطانوی پاؤنڈ خرچ ہوں گے۔ تاہم بروس لی فین کلب کے صدر کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ پارک کی تعمیر کے لیے اتنی بڑی رقم کون دے گا۔ ادھر اتوار کو ہانگ کانگ کے قریب بھی بروس لی کی یاد میں شنڈے پارک میں پارک کی بنیاد رکھنے کی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بروس لی کے چھوٹے بھائی رابرٹ اور فلم سٹار بیٹی ٹنگ پی شریک ہوئے۔ بروس لی امریکہ میں پیدا ہوئے لیکن انہیں ہانگ کانگ میں شہرت ملی جہاں وہ اپنے بچپن ہی میں آ گئے تھے۔ ان کی شہرہ آفاق فلموں میں ’فسٹ آف فیوری‘، ’اینٹر دی ڈریگن‘، اور ’گیم آف ڈیتھ‘ شامل ہیں۔ وہ بتیس برس کی عمر میں انیس سو تہتر میں ذہن کی سوزش کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ | اسی بارے میں کس کا ’ستارہ‘ چمک رہا ہے30 October, 2004 | فن فنکار جولیا روبرٹس کے لئے ’عوامی ایوارڈ‘12 January, 2004 | فن فنکار میٹرکس کا ریکارڈ توڑ بزنس10 November, 2003 | فن فنکار سٹار وارز نے ریکارڑ توڑ دیئے23 May, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||