BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 August, 2006, 23:47 GMT 04:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عناصر میں ظہورِ موسیقی کا خالق

بسم اللہ خان
وہ ہندستان اور ہندوستان سے باہر انڈیا کا نہرو سے بھی بڑا نام تھے۔
کیا آپ نے دیکھا ہے واراناسی میں گنگا کے پانیوں کو ہنستے، روتے اور گاتے؟ یہ سب بسم اللہ خان کی ہی شہنائی میں تھا۔ صرف پانی ہی کیا۔ سارے عناصر مٹی، آگ اور ہوا بھی ان کی شہنائي میں گانے، ہنسنے، ناچنے اور رونے لگتے تھے۔ میں سچ کہہ رہا ہوں۔

’نماز، سر اور موسیقی، یہ تینوں ایک ہی چيز ہیں‘ بسم اللہ خان نے کہیں اپنے کسی انٹرویو میں کہا تھا۔یہ بچہ قمرالدین ایک ایسے انسان تھے جن کے اس دنیا میں آنے پر ان کے دادے کی طرح ہر کوئی کہہ سکتا تھا: بسم اللہ۔

کہتے ہیں بسم اللہ خان نے شہنائي واراناسی کے شوناتھ مندر سے جڑے اپنے پرکھوں میں سے بخشے خان سے سیکھی تھی۔ وہ ہندستان اور ہندوستان سے باہر موسیقی اور شہنائی کے حوالے سے انڈیا کا نہرو سے بھی بڑا نام تھے۔ دنیا میں ایسے بھی لوگ ہوں گے جنہوں نے نہرو کا نام نہیں سنا ہوگا لیکن بسم اللہ خان کے نام سے ضرورواقف ہوں گے۔ میں نے میراثیوں اور محرم کے ماتمیوں سے ان کا ذکر ایسے سنا جیسے وہ اماموں کا ذکر کر رہے ہوں۔ ایک میراثی نے مجھ سے کہا ’بسم اللہ خان استاد دھمالی فقیر سے بھی بڑا شہنائی نواز ہے‘۔ علن فقیر کے والد سندھ میں مانے اور منجھے ہوئے شہنائی نواز تھے۔

آیا ہے کربلا میں غریب الوطن کوئی
سب کچھ ہے اس جہان میں لیکن میرے کریم
بھائی کو ذبح ہوتے نہ دیکھے بہن کوئی

کہیں کوئی جنت ہے تو ۔۔۔
 اگر آسمانوں یا زمین پر آدمی کے مرنے کے بعد کہیں کوئي جنت ہے تو پھر آج سے وہاں اس بڑے شہنائی نواز کی بڑی جگل بندیاں اور ’سر سنگھار شمشاد‘ لگ رہے ہونگے

آٹھ محرم کو وارناسی میں بسم اللہ خان کی شہنائی سے روتے پانیوں، آگ، ہوا اور مٹی کی وہ آواز تو نیم کی گھنی چھائوں تلے اب کے ساون خاموش ہوگئی لیکن واراناسی میں گنگا کا پانی اسے سدا روتا رہے گا۔

اگر واقعی آسمانوں یا زمین پر آدمی کے مرنے کے بعد کہیں کوئي جنت ہے تو پھر آج سے وہاں اس بڑے شہنائی نواز کی بڑی جگل بندیاں اور ’سر سنگھار شمشاد‘ لگ رہے ہوں گے۔

استاد بسم اللہ خان شہنائی کا دور ختم
عالمی شہرت یافتہ استاد بسم اللہ خان کا انتقال
استاد بسم اللہ خان شہنائی خاموش ہے
گنگا کنارے بجنے والی شہنائی خاموش ہوگئی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد