’ایکس مین‘ کا ریکارڈ بزنس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ اور کینیڈا میں ہالی وڈ کی نئی فلم ’ایکس مینآ دی لاسٹ سٹینڈ‘ نے افتتاح کے پہلے تین روز میں ہی ریکارڈ دس کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ اس سال نمائش کے لیئے پیش کی جانے والی فلموں میں ’ایکس مین‘ افتتاح کے روز سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس نے ’ڈا ونچی کوڈ‘ کا پہلے ہفتے میں سات کروڑ ستر لاکھ ڈالر کے بزنس کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس فلم نے امریکہ میں میموریل ڈے کی چھٹی کے دوران دس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کے بزنس کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ ڈا ونچی کوڈ نے ہفتے کے اختتام کی چار چھٹیوں میں چار کروڑ تین لاکھ ڈالر کمائے تھے۔ یہ ’ایکس مین‘ سلسلے کی تیسری فلم ہے اور اس نے فلم ساز کمپنی ٹونٹیئتھ سنچری فوکس کے اپنے اندازوں سے زیادہ بزنس کیا۔ گزشتہ سال نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلموں ’مشن امپاسیبل تھری‘ اور ’پوسائڈین‘ زیادہ شائقین کو سینیما گھروں تک لانے میں کامیاب نہیں رہی تھیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ ایکس مین اور ڈا ونچی کوڈ کی کامیابی نے ان خدشات کو ختم کردیا ہے کہ لوگوں نے اب سینیما گھروں میں آنا چھوڑ دیا ہے۔ | اسی بارے میں گیارہ ستمبر پر فلم کی مقبولیت02 May, 2006 | فن فنکار پاکستانی فلم نئی صدی کی دہلیز پر18 May, 2006 | فن فنکار سرحد پار سچی محبت، فلم ’ہندو‘18 May, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||