’عامر کی ’فنا‘ نہیں چلے گی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی ریاست گجرات میں سینما مالکان نے فسادات شروع ہونے کے خطرے کے پیش نظر اداکار عامر خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’فنا‘ کی نمائش سے انکار کردیا ہے۔ عامر خان کو نرمدا ندی پر تعمیر کیےجانے والے ڈیم پر ان کے بیان کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ عامرخان کی حالیہ فلم ’فنا‘ میں انہوں نے ایک ٹور گائیڈ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ ان کی ساتھی اداکارہ کاجول ایک نابینا لڑکی بنی ہیں۔ عامر اور کاجول کی ’فنا‘جمعہ کو گجرات کے علاوہ پورے ملک میں نمائش کے لیئے ریلیز کردی گئی۔ ریاست کی حکمران پارٹی بی جے پی کے یوتھ ونگ نے فلم کی نمائش کے خلاف مظاہرے کیے اور انہوں نے عامر سے کہا ہے کہ وہ معافی مانگیں اس کے بعد ہی ان کی فلموں کی نمائش گجرات میں ہو سکتی ہے۔ عامر خان نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈیم کے حوالے سے عامرخان نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ نرمدا ندی پر بنائے جانے والے ڈیم کی تعمیر کے دوران بے گھر کیے جانے والے متاثرہ افراد کو مناسب معاوضہ ادا کرے۔ نرمدا ندی پر بنائے جانے والے سردار سرور ڈیم کا افتتاح اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے انیس سو پچاس میں کیا تھااور اب تک اس منصوبے پر تقریباً تیرہ سو کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں تاہم یہ منصوبہ تنازعات اور اختلافات کے باعث تعطل کا شکار ہوتا رہا۔ اس سلسلے میں تازہ ترین تنازع متاثرہ افراد ماہر ماحولیات میدھا پاٹکر نے اپریل میں ڈیم کی تعمیر روکنے کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی تھی اور عامر خان نے ان کے موقف کی حمایت میں بیان دیا تھا۔ نرمدا بچاؤ تحریک کااس بارے میں موقف ہے کہ ریاستی حکومت ڈیم کی تعمیر کے دوران بے گھر ہونے والے پینتیس ہزار دیہاتیوں کی آباد کاری میں ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے عدالتوں سے درخواست کی کہ ڈیم کی تعمیر روک دی جائے لیکن اس ماہ کے آغاز میں انڈیا کی سپریم کورٹ نے ڈیم کی اونچائی میں اضافہ کرنے کے عمل کو روکنے سے انکار کر دیا تھا۔ | اسی بارے میں عامرخان کی نئی فلم پر فضائیہ معترض10 January, 2006 | فن فنکار عامر کی ’فنا‘ کی نمائش کھٹائی میں 23 May, 2006 | فن فنکار معافی نہیں مانگوں گا: عامر خان 25 May, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||