 |  اسی کی دہائی میں اس کہانی پر ایک مقبول ٹی وی سیریز بھی بنائی گئی۔ |
لندن میں بدھ کے روز نئی فلم ’ہِچ ہائیکرز گائیڈ ٹو گلیکسی‘ ریلیز ہورہی ہے جو ستر کی دہائی میں بی بی سی ریڈیو پر نشر ہونے والی ایک سیریز پر مبنی ہے۔ 1979 میں نشر ہونے والی یہ سیریز جو بعد میں ناول کی شکل میں بھی شائع ہوئی، سائینس فکشن پسند کرنے والے شائقین میں بہ پناہ مقبول ہوئی اور اس پر اسی کی دہائی میں ایک ٹی وی سیریز بھی بنائی گئی۔ ہِچ ہائیکرز گائیڈ ٹو گلیکسی ایک ایسے برطانوی کردار کی کہانی ہے جو خلا میں کھو گیا ہے اور اپنے سفر کے دوران دلچسپ اور مزاحیہ صورتحال سے گزرتا ہے۔ کہانی میں انسان اور اس کی دنیا میں ترقی کو ایک خاص مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے جو اس کے شائقین میں بہت مقبول ہے۔ یہ سیریز ایڈم ڈگلس نامی ایک مصنف کے پورے خاندان نے مل کر لکھی تھی۔ ایڈم ڈگلس تو اب اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کے اہل خانہ فلم کی ریلیز کے موقع پر موجود ہوں گے۔ |