BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 January, 2005, 12:47 GMT 17:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پروین بابی سپردِ خاک

پروین بابی
پروین بابی ایک عرصے سے تنہائی کی زندگي گزار رہی تھیں۔
بھارتی اداکارہ پروین بابی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد انہیں اتوار کی شام سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ پروین بابی ایک عرصے سے تنہائی کی زندگي گزار رہی تھیں۔

انکے پیدائشی شہر جونا گڑھ سے انکا ایک رشتے دار جوہو پولیس اسٹیشن پہنچا ہے لیکن پویس ابھی انکے رشتے دار کی تصدیق کر رہی ہے۔

اسی دوران فلم ساز مہیش بھٹ اور اشوک پنڈت نے پروین بابی کی آخری رسومات ادا کرنے کی پیش کش کی ہے۔ مہیش بھٹ اور پروین بابی ایک دوسرے کے گہرے دوست تھے۔ انہوں نے اپنے انہیں تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا: ’ایک وقت ہم بہت اچھے دوست تھے۔ لیکن مجبورا ہمیں سن 1980 میں جدا ہونا پڑا۔ اپنے تعلقات ہی پر 1984 میں ایک فلم ارتھ بنائی تھی۔‘

مسٹر بھٹ کا کہنا ہے کہ انکی دوست بابی نے آخری دور میں بڑی تنہائی کی زندگی گزاری تھی۔ اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ انکا آخری سفر بالی وڈ کے ستاروں کے ہمراہ بڑی عزت و احترام سے طے ہو۔

اشوک پنڈت کو پروین بابی کے ان رشتے داروں سے شکایت ہے کہ انہوں نے انکی زندگی میں تو انہیں تنہا چھوڑ دیا تھا لیکن اب کسی غرض کے لیے وہ دعویٰ پیش کرنے آرہے ہیں۔

مسٹر پنڈت کا کہنا تھا کہ انہوں نے پولیس سے بھی استدعا کی وہ ایسے رشتہ داروں کی تصدیق کا کام بعد میں کریں اور بالی وڈ کو انکی آخری رسومات کی اجازت دے دیں۔

لیکن جوائنٹ پولیس کمشنر احمد جاوید کاکہنا ہے کہ قانون کے مطابق پولیس کو لاش دو تین روز تک اپنی تحویل میں رکھنا پڑے کی۔ اگر اس دوران انکا کوئی رشتہ دار آ گیا تو لاش انکے حوالے کر دی جائے گی ورنہ پولیس کی زیر اہتمام میں انکی آخری رسومات ادا کی جائیں گي۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پروین کی موت قدرتی بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق انکے پیر میں چوٹ آگئی تھی اور وہ ذیابیطیس کی مریضہ تھیں۔ مہیش بھٹ سے جدائی کے بعد وہ تنہائی پسند ہوگئي تھیں۔ انہیں شیزوفلینیا جیسی دماغی بیماری بھی تھی۔ کافی دنوں سے وہ تن تنہا ایک فلیٹ میں رہ رہی تھیں۔

روایت شکن اداکارہ
بابی نے ہیروئین کے روایتی امیج کو بدل دیا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد