مس پیرو مقابلہ حسن جیت گئیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مس پیرو، ماریہ جولیا منٹیلا گارشیا چین میں ہونے والے مس ورلڈ 2004 کے مقابلے میں ملکہ حسن کا اعزاز جیت گئی ہیں۔ مس ڈومینیکن ریپبلک کلاڈیا جولیسا دوسرے نمبر پر جبکہ امریکہ نینسی رینڈل تیسرے نمبر پر رہیں۔ اس مقابلے میں کل 106 خواتین نے حصہ لیا تھا اور مس پیرو اس میں اول رہیں۔ انہوں نے 2003 کو مس ورلڈ کا اعزاز پانے والی مس آئرلینڈ روزانہ ڈیویسن سے تاج حاصل کیا۔ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سامعین نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ انہوں نے اپنی رائے فون، ایس ایم ایس میسیجنگ، انٹر ایکٹیو ٹی وی اور آن لائن دی۔ اس مقابلے کو چین کے ہینان جزیرے کے قصبے سانیا میں منعقد کیا گیا اور اس میں مشہور گلوکار لائنل رچی نے بھی شرکت کی۔
مس سری لنکا انارکلی جے نے کہا کہ اس بات کا خیر مقدم کرتی ہیں کہ دنیا بھر میں یہ مقابلہ دیکھنے والے لاکھوں لوگ اپنی ووٹ کے ذریعے اپنے رائے کا اظہار کریں۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ ہینان جزیرے کے سانیا قصبے میں یہ مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس طرح یہ علاقہ سیاحت کے لیے بہت مقبول ہو رہا ہے اور مس ورلڈ کی منتظم جولیا مورلے کا کہنا ہے کہ اگلے سال بھی مقابلہ حسن اسی جگہ ہی منعقد کیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||