BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 November, 2004, 23:50 GMT 04:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’الیگزینڈر‘ باکس آفس پر ناکام
News image
فلم پر اندازا ً ڈیڑھ سو ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔
سکندر اعظم کی زندگی پر بننے والی مشہور ڈائریکٹر اولیور سٹون کی فلم ’الیگزینڈر‘ امریکہ میں باکس آفس پر بہت زیادہ کاروبار کرنے میں ناکام رہی ہے اور امریکی فلموں کے چارٹ پر نمبر چھ پر ہے۔

بہت بڑے پیمانے پر بننے والی اس تاریخی فلم نے، جس پر ایک اندازے کے مطابق ڈیرھ سو ملین ڈالر خرچ ہوئے ہیں، پہلے تین دن میں صرف ساڑھے تین ملین ڈالر کمائے ہیں۔

پچھلہ ہفتے فلم کی ریلیز کے موقع پر اس کے ڈائریکٹر اولیور سٹون کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا خاص طور پر انہیں سکندراعظم کے کردار کو ہم جنس دکھانے پر یونانی وکیلوں کی طرف سے مقدمات کا بھی خدشہ ہے۔

اینجیلینا جولی
اینجیلینا جولی نے فلم میں سکندراعظم کی ماں کا کردار ادا کیا ہے۔

اس فلم میں آیرش ایکٹر کولن فیرل نے سکندراعظم کا کردار ادا کیا ہے جنہیں تاریخ کی سب سے مقبول جنگجو رہنما کے طور پر جانا جاتا ہے اور جنہوں نے پچیس برس کی عمر تک تقریباً تمام دنیا پر قبضہ کرلیا تھا۔

امریکی ناقدین نے اس میں کولن فیرل کے سنہرے بالوں اور سکندراعظم کی ماں کا کردار کرنے والی اداکارہ اینجلینا جولی کی ڈائیلاگ کی ادائیگی پر سخت تنقید کی ہے۔

لیکن مشہور ناول نگار گور ودال نے اس فلم کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم میں سکندر اعظم کی جنسیت یعنی مردوں اور عورتوں دونوں سے تعلق رکھنے کی عکاسی کرکے پرانی حدوں کو توڑا گیا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر اولیور سٹون نے پچھلے ہفتے سویڈن میں ایک ایوارڈ حاصل کرنے کے موقع پر کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ یہ فلم یورپ میں زیادہ پسند کی جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد