ایران میں کوئین ایلبم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راک بینڈ کوئین ایسا پہلا بینڈ بن گیا ہے جس کے ریکارڈز کو پہلی مرتبہ ایران میں قانونی طور پر فروخت کرنے کی اجازت ملی ہے ۔اس کی رہنمائی فریڈر مرکری کرتے تھے جو ہم جنس پرست تھے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں مغربی موسیقی پر پابندی ہے اور ہم جنس پرستی ایک جرم تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن راک بینڈ کوئین کے ہٹ گانوں کی ایک ایلبم پیر کے روز ریلیز ہوئی ہے مرکری 1991 میں انتقال کر گئے تھے اور انہیں اپنے ایرانی آباؤ اجداد پر بہت فخر تھا۔ کوئین کے ایلبم غیر قانونی طور پر ایران میں فروخت ہوتے رہے ہیں اور پہلے سے ہی وہاں بہت مشہور تھے۔تہران کے ایک ریکارڈ اسٹور کے سیلز مین اکبر سفاری نے بتایا کہ ریکارڈ بہت تیزی سے فروخت ہو رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ قانونی طور پر بازار میں آنے والا یہ پہلا راک ایلبم ہے اور لوگ بہت خوش اور حیران ہیں کہ اس میں صرف موسیقی ہی نہیں بلکہ گانے بھی ہیں ۔ اس کیسٹ کی قیمت ایک ڈالر سے بھی کم ہے اور اس مکمل سیٹ میں موسیقی کے ساتھ ساتھ گانوں کا ترجمہ بھی ہے ۔ ایرانی بازاروں والے قانونی طور پر فروخت ہونے والے دوسرے مغربی ایلبموں میں ایلٹن جان اور جپسی کنگز کے ایلبم بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ عام لوگوں کی خواہش پر کئی مغربی گلوکاروں کے اصل اور ترجمہ پر مشتمل کتابیں بھی ایران میں شائع ہو چکی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||