BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 April, 2004, 22:33 GMT 03:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایرانی علماء فلم کی نمائش پر ناراض
-
حکام کا خیال ہے کہ فلم کا مرکزی خیال ملک میں علماء کی دل آزاری کا سبب بن سکتا ہے
ایک مزاحیہ ایرانی فلم نے ایران میں باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ فلم ایک سزایافتہ مجرم کی زندگی پر بنائی گئی ہے جو ایک عالم کا بھیس بدل لیتا ہے۔

مرمولک نام کی یہ فلم پہلے گزشتہ مارچ ایران میں نئے سال کی چھٹیوں کے دوران ریلیز ہونی تھی لیکن حکام کا خیال ہے کہ فلم کا مرکزی خیال ملک میں علماء کی دل آزاری کا سبب بن سکتا ہے اس لئے اس فلم پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

تاہم بعد میں بعض مناظر ہذف کئے جانے کے بعد اس فلم کی نمائش کی اجازت دے دی گئی ۔فلم کا مرکزی کردار رضا مر مولک نامی ایک ایسا شخص ہے جو جیل سے بچنے کے لئے ایک مولوی کا بھیس بدل لیتا ہے۔

اس بہروپ میں اس کو ان فوائد کا اندازہ ہوتا ہے جو ایران کے اسلامی معاشرے میں کسی بھی عالم کو حاصل ہوتے ہیں ۔

 معاشرے میں عالمِ دین کا کردار جس طرح فلم میں دکھایا گیا ہے وہ قابلِ اعتراض ہے
ایرانی علماء
ملک سے غیر قانونی طور پر فرار کی کوشش میں وہ ایک ایسے گاؤں میں پہنچ جاتا ہے جہاں لوگ جمعہ کی نماز کے لئے امام کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔ اپنے زورِ بیاں سے وہ نہ صرف شہرت حاصل کرتا ہے بلکہ لوگ دور دور سے اس کا خطبہ سننے مسجد آنے لگتے ہیں۔

بظاہر فلم کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ انسان جیسا بھی ہو نیکی کا راستہ اختیار کرنا ہر وقت اس کے بس میں ہوتا ہے لیکن ایرانی علما ء کا کہنا ہے کہ معاشرے میں عالمِ دین کا کردار جس طرح فلم میں دکھایا گیا ہے وہ قابلِ اعتراض ہے کیونکہ فلم کے کردار کو بعض جگہ نمازیوں کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے دکھایا گیا ہےجو کہ عموماً نہیں ہوتا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد