’اب غیرملکی گوگل کر کے میری فلمیں دیکھ رہے ہیں‘

پرینکا چوپڑہ کو حال ہی میں بہترین معاون داکارہ کے انعام سے نوازا گيا ہے
،تصویر کا کیپشنپرینکا چوپڑہ کو حال ہی میں بہترین معاون داکارہ کے انعام سے نوازا گيا ہے

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ امریکی شو ’كوانٹیكو‘ کی وجہ سے غیرملکی اب ان کی ہندی فلمیں دیکھنے لگے ہیں۔

40 دن کی چھٹیاں گزارنے کے بعد اداکارہ پرینکا چوپڑا جلد ہی اپنے شو ’كوانٹیكو‘ کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ کے لیے امریکہ جائیں گی۔

شو کے بارے میں پرینکا نے بتایا: ’كوانٹیكو سے دنیا کے کئی ممالک میں میری پہچان بنی ہے۔ اب لوگ میرے نام کو گوگل کر کے میری ہندی فلمیں بھی دیکھنے لگے ہیں۔ مجھے ایئرپورٹ پر دیکھ کر لوگ ’ایلکس- ایلکس‘ چلانے لگتے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک لڑکی نے ہندی میں مجھے میسج بھی کیا۔‘

ہالی وڈ کریئر کے بارے میں وہ کہتی ہیں: ’فی الحال میں صرف ایک سیریل کر رہی ہوں اور میں نے اپنی پہلی ہالی وڈ فلم ’بے واچ‘ کی شوٹنگ ختم کی ہے۔‘

پرینکا بے واچ میں منفی کردار میں ہیں
،تصویر کا کیپشنپرینکا بے واچ میں منفی کردار میں ہیں

پرینکا کی فلم ’بےواچ‘ 19 مئی 2017 کو ریلیز ہونی ہے۔

سینسر بورڈ کے بارے میں پرینکا کہتی ہیں: ’سینسر کے رویہ سے میں پریشان نہیں ہوں، بلکہ افسردہ ہوں۔ ویسے بھی میری فلم ایک کامیڈی ہے، نہ کہ ڈراما۔‘

انھوں نے بتایا: ’میں فلم میں منفی کردار میں ہوں۔ مزے کی بات تو یہ ہے کہ پہلی بالی وڈ فلم میں بھی میں منفی کردار میں تھی اور پہلی ہالی وڈ فلم میں بھی نیگٹو رول میں ہی ہوں۔‘

ان دنوں پرینکا زیادہ تر وقت بیرون ملک ہی گزار رہی ہیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا انھیں ڈر لگتا ہے کہ ہندوستانی ناظرین انھیں بھول جائیں گے؟

گذشتہ سال کوانٹیکو کے لیے بھی انھیں انعام سے نوازا جا چکا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنگذشتہ سال کوانٹیکو کے لیے بھی انھیں انعام سے نوازا جا چکا ہے

پرینکا کہتی ہیں: ’نہیں، بالکل بھی نہیں۔ میں ہر روز ’كوانٹیكو‘ کے ذریعہ ان بیڈروم میں آتی ہوں۔ ویسے بھی میں سب سے پہلے ہندی فلموں کی اداکارہ ہوں۔‘

حال ہی میں آئيفا ایوارڈ شو میں پرینکا نے ’باجي راو مستانی‘ کے گانے ’پِنگا‘ پر پرفارم کیا۔

ایسی خبریں تھی کہ اس گانے کے لیے دیپکا پاڈوکون اور پرینکا دونوں ہی ڈانس کرنے والی تھیں۔

جب دیپکا کے پرفارم نہ کرنے کی بات پوچھی گئی تو انھوں نے کہا: ’اس کی وجہ آپ کو آئيفا کے منتظمین دریافت کرنی چاہیے۔ دیپکا اور میں ساتھ ہی ڈانس کرنے والے تھے، وہ کیوں نہیں آئیں اس کی وجہ میں نہیں جانتی۔‘

پرینکا نے کہا کہ وہ بنیادی طور پر ہندی فلموں کی اداکارہ ہیں
،تصویر کا کیپشنپرینکا نے کہا کہ وہ بنیادی طور پر ہندی فلموں کی اداکارہ ہیں