ہالی وڈ میں چھوٹے رول نہیں کرونگا: نواز

بالی وڈ کے اداکار نواز الدين صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر انھیں اچھے کردار ملے تو وہ ہالی وڈ میں کام کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہوں لیکن وہاں وہ کوئی چھوٹے موٹے رول ادا نہیں کریں گے۔
حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’رمن راگھو 2.0‘ میں ’رمن‘ کا کردار کرنے والے اداکار نوازالدین نے اس بارے میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انوراگ کشیپ ایک اچھے ہدایتکار ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے سے انھیں اتنی خوشی محسوس ہوتی ہے کہ جیسے وہ دنیا کے بہترین اداکار ہوں۔

،تصویر کا ذریعہSpice PR
گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی ان کی فلم ممبئی شہر میں ساٹھ کے عشرے کے ایک سیریل کلر ’رمن راگھو‘ کی اصل زندگی پر مبنی ہے تو اس کردار کو نبھانا ان کے لیے کیسا تھا؟
اس سوال کے جواب میں انھوں نےکہا’ایسے کردار نبھانے کے بعد آرٹسٹ ذہنی طور پر ہل جاتا ہے۔ ویسے ایسے کرداروں کو نبھانے میں پریشانی سے زیادہ مزہ بھی آتا ہے۔‘
اس طرح کے کرداروں پر فلم بنانے کے بارے میں نواز کہتے ہیں’یہ کردار بھی تو معاشرے سے ہی آتے ہیں۔ فلم میں غلط کاموں کے بعد انکا انجام دکھایا جاتا ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہSpice PR
ہالی وڈ میں کام کرنے سے متعلق ایک سوال پوچھے جانے پر نواز کہتے ہیں ’مجھے ہالی وڈ جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ ایک اداکار کے طور پر جو کردار طور طریقوں کو سمجھاتے ہوئے وہ کہتے ہیں’اب ہالی وڈ میں پیسہ خرچ کرکے ایک ایجنٹ رکھو۔ پھر وہ ایجنٹ آپ کو چھوٹے موٹے رول دلائے گا۔ اس سے بہتر ہے کہ بادشاہ کی طرح بالی وڈ میں کام کیا جائے۔‘



