تعلقات میں دراڑ، رتیک اور کنگنا میں قانونی جنگ

،تصویر کا ذریعہGetty
بالی وڈ کے دارکار رتیک روشن اور اداکارہ کنگنا راناوت کے درمیان جاری قانونی جنگ اب شدت اختیار کر گئی ہے۔
کچھ دن پہلے ایسے لگا تھا کہ اس قانونی جنگ کا فیصلہ عدالت سے باہر ہو جائے گا لیکن اب ایسا نہیں لگ رہا ہے کیونکہ کنگنا نے رتیک اور ان کی ٹیم کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی شکایت کر دی ہے۔
ذرائع ابلاغ میں آنے والی اطلاعات کے مطابق کنگنا کے پاس معلومات ہے کہ رتیک روشن کے اکاؤنٹ کو ہیک کر کے کسی نے کنگنا کو ای میل بھیجے تھے۔
کنگنا کی طرف سے ان کے وکیل رضوان صدیقی نے کہا ہے کہ ’ایسے کسی لیپ ٹاپ کے بارے میں ہمیں معلومات نہیں ہے اور یہ باتیں مشکلات پیدا کرنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔‘
رضوان کے مطابق :’کچھ لوگ میڈیا کو غلط معلومات دے کر اس کیس کا میڈیا ٹرائل کرنا چاہتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اب رتیک اور ان کی ٹیم کے پاس تمام قانونی داؤ پیچ ختم ہو گئے ہیں اور وہ اس معاملے کو دوسری سمت میں لے جا رہے ہیں۔‘
کنگنا کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ رتیک کے خلاف شکایت کر سکتی ہیں کہ انھوں نے اس معاملے میں کنگنا کی بہن رنگولی کو بھی گھسیٹنے کی کوشش کی ہے۔
کنگنا اور ریتک نے دو فلموں میں ساتھ کام کیا ہے اور کرش تھری کے دوران ان دونوں کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں عام ہوئی تھیں۔ کنگنا کی ایک قریبی دوست کے مطابق بات شادی تک پہنچ گئی تھی لیکن پھر آہستہ آہستہ تعلقات میں دراڑ پڑنے لگی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دونوں نے ہی محبت کا اظہار تو کھل کر کبھی نہیں کیا ہاں نفرت کے اظہار میں دونوں ہی ایک دوسرے کا ریکارڈ توڑنے میں لگے ہوئے ہیں۔







