سٹار وارز کے اداکار کسی دباؤ کا شکار نہیں

جان بوئیگا نے کہا کہ وہ فلم کی ریلیز کے بعد لوگوں کے تبصروں پر نہیں صرف باکس آفس کے اعداد و شمار پر توجہ دیں گے

،تصویر کا ذریعہLUCASFILM

،تصویر کا کیپشنجان بوئیگا نے کہا کہ وہ فلم کی ریلیز کے بعد لوگوں کے تبصروں پر نہیں صرف باکس آفس کے اعداد و شمار پر توجہ دیں گے

سٹار وار سیریز کی نئی فلم میں کام کرنے والے برطانوی اداکاروں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلم پر آنے والے ردعمل کے حوالے سے کسی ’دباؤ کا شکار نہیں ہیں۔‘

جان بوئیگا اور ڈیزی رڈلی نے بی بی سی کی نامہ نگار لیزا زمبا سے اس نسل کی سب سے زیادہ پسند کی جانے فلموں میں سے ایک فلم سیریز میں کام کرنے کے تجربے پر بات کی۔

<link type="page"><caption> سٹار وراز سیریز کی نئی فلم کے ٹریلر کی پذیرائی</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/entertainment/2015/10/151020_star_wars_trailer_.shtml" platform="highweb"/></link>

جان بوئیگا ’دی فورس اویکنز‘ میں فن نامی ایک ’سٹارم ٹروپر‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ فلم کے بارے میں نہیں صرف اپنے کردار کے بارے میں فکرمند ہیں۔

جان کا کہنا تھا کہ : ’مجھے ذمہ داری کا احساس ہے لیکن میں اکیلا نہیں ہوں جس کے کندھوں پر سارا بوجھ ہے۔‘

فلم میں مرکزی کردار اد کرنے والی اداکارہ ڈیزی رڈلی بھی ایسا ہی موقف رکھتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’مجھےنہیں لگتا کہ میں کوئی ذمہ داری محسوس کرتی ہوں بلکہ میراخیال ہے کہ جے جے کو ذمہ داری کا زیادہ دباؤ ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ لوگوں کو میرا کام اچھا لگے۔‘

ڈیزی رڈلی نے امید ظاہر کی کہ لوگوں کو فلم پسند آئے گی اور ان کی توقعات سے کہیں بڑھ کر ہوگی۔

سٹار وارز: دی فورس اویکنز فلم 17 دسمبر کو برطانیہ میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

،تصویر کا ذریعہDISNEY LUCASFILM

،تصویر کا کیپشنسٹار وارز: دی فورس اویکنز فلم 17 دسمبر کو برطانیہ میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

’میرا خیال ہے کہ یہ بات لوگوں کو پسند نہ آئے لیکن میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ لوگوں کو میرا کام پسند آئے۔ یہی میری ترجیح ہے۔‘

اس سوال پر کہ کیا سٹار وارز سیریز کی میں کام کرنے کو ایک مستقل اور کامیاب فلمی کریئر کی ضمانت سمجھا جا سکتا ہے، جان نے کہا کہ ’پہلی بات تو یہ ہے کہ زندگی کا ہی کوئی بھروسہ نہیں ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ اداکاری کے شعبےمیں ہم اپنی مرضی سے آتے ہیں۔ میں کل کے بارے میں فکر مند نہیں ہوتا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اس وقت میری تمام توجہ اس فلم کو کامیاب بنانے پر ہے۔ وہ فلم کافی عرصے سے میری میری زندگی کا حصہ ہے اور میں اس وقت صرف اس کا لطف اٹھا رہا ہوں۔‘

اس سلسلے میں ڈیزی نے کہا کہ ’میں ایک کافی پر امید انسان ہوں۔ میں نے اس سے پہلے بھی جو کام کیا اس میں کامیابی ملی چاہے وہ بی بی سی کا پروگرام ہو تا پھر چینل فور کا۔ میرے لیے وہ سب بہت دلچسپ تھا۔ اور مجھے امید ہے کہ آگے بھی سب اچھا ہوگا۔‘

میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ لوگوں کو میرا کام پسند آئے۔ یہی میری ترجیح ہے: ڈیزی رڈلی

،تصویر کا ذریعہPA AP

،تصویر کا کیپشنمیں صرف یہ چاہتی ہوں کہ لوگوں کو میرا کام پسند آئے۔ یہی میری ترجیح ہے: ڈیزی رڈلی

ڈیزی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہر ایک فرد اس کی ریلییز کے لیے تیار ہے۔ ’ہم نے بہت زبردست کام کیا ہے۔ اس میں بہت سے لوگوں کی محنت شامل ہے اور ہم اب اسے تمام لوگوں کو دکھانے کو تیار ہیں۔‘

جان بوئیگا نے کہا کہ وہ فلم کی ریلیز کے بعد صرف باکس آفس کے اعداد و شمار پر توجہ دیں گے اور انھیں سوشل میڈیا پر ردعمل سے زیادہ اس بات میں دلچسپی ہوگی کہ کتنے لوگ فلم دیکھنے جارہے ہیں اور فلم کتنا بزنس کر رہی ہے۔

’مجھے اس بات کا شدت سے انتظار ہے کہ اپنے کام کے بارے میں لوگوں کا ردعمل دیکھوں۔‘