یہ ہیں بالی وڈ کے ’استاد‘

بھارت میں پانچ ستمبر کو یومِ اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ایک مہذب معاشرے میں اساتذہ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور اس کی جھلک بالی وڈ میں بھی نظر آتی ہے۔
اس موقعے پر بی بی سی کی مدھو پال نے چند فلموں پر نظر ڈالی ہے جس میں اساتذہ کو اہم کردار میں پیش کیا گیا ہے۔
بالی وڈ کی فلموں میں اساتذہ کو وقت کے بدلتے مزاج کے تحت پیش کرنے کی کوشش نظر آتی ہے خواہ وہ سنہ 1954 کی فلم ’جاگریتی‘ کے استاد ابھی بھٹاچاریہ ہوں یا پھر ’پڑوسن‘ فلم کے میوزیک ٹیچر محمود ہوں یا پھر فلم’ شاگرد‘ کے استاد آئی ایس جوہر ہوں۔

فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے وائرس بومن ایرانی ہوں یا ’مسٹر 420‘ کی نرگس یا ’میں ہوں نا‘ کی گلیمرس ٹیچر سشمیتا سین، بالی وڈ کی فلموں میں اساتذہ کو ہر زمانے کے لحاظ سے پیش کیا گيا ہے۔
سنہ 1960 کی دہائی میں معروف اداکار دلیپ کمار نے ایک اصلاح پسند استاد کا کردار نبھایا۔ انھوں نے سنہ 1964 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لیڈر‘ میں ایک ایسے استاد کا کردار ادا کیا جو اپنے والدین کی مرضی کے خلاف اپنے طالب علموں کی مدد کرتا ہے۔
یہ کردار آج بھی ایک اصول پسند استاد کا چہرہ ہے۔ یا پھر ان کی فلم ’گنگا جمنا‘ کا گیت ’انصاف کی ڈگر پر بچو دکھاؤ چل کے‘ بھی اس کی مثال ہے۔

سات فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم ’دوستی‘ میں بھی استاد اور شاگرد کے رشتے کو بخوبی پیش کیا گیا ہے۔
سنہ 1970 کی دہائی میں میوزک ٹیچرز کا دور آتا ہے جو فلم ’گول مال‘ (1979) میں امول پالیكر اور ’پریچے‘ (1972) میں جيتیندر نے بخوبی نبھایا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
جہاں فلم ’گول مال‘ میں امول پالیكر اپنی نوکری بچانے کے لیے اتپل دت کی بیٹی کو موسیقی سکھاتے ہیں، وہیں جيتیندر ’آل سبجیکٹ‘ استاد ہوتے ہیں لیکن سنہ 80 کی دہائی میں بالی وڈ میں رومانٹک اساتذہ کا دور نظر آتا ہے اور اس کی ابتدا فلم ’ماسٹر جی‘ (1985) سے ہوتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہUTV
اس فلم میں راجیش کھنہ نے ایک انتہائی محبت کرنے والے شوہر اور ایماندار استاد کا کردار ادا کیا تھا۔
فلم میں راجیش کھنہ کی گرل فرینڈ اداکارہ سری دیوی بنی تھیں اور یہ فلم ایک رومانٹک کامیڈی تھی جو بہت پسند کی گئی۔
اس فہرست میں رشیکیش مکھرجی کی فلم ’چپکے چپکے‘ کے دھرمیندر اور امیتابھ کا نام بھی لیا جا سکتا ہے۔
سنہ 1990 کی دہائی می ماڈرن ٹیچرز کا دور آتا ہے جہاں انیل کپور کو فلم ’انداز‘ (1994) میں استاد کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے اور کرشمہ کپور کو اپنے ہی استاد سے پیار ہو جاتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہaamir khan
سنہ 1993 میں آنے والی فلم ’سر‘ میں نصیر الدین شاہ نے بھی ایک ایسے ہی استاد کا کردار ادا کیا جو اپنے طالب علموں کو محبت کاسبق سکھانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔
سنہ 2000 میں فلم ’محبتیں‘ میں شاہ رخ خان، پرنسپل امیتابھ کے اصولوں کے خلاف انقلابی کردار میں نظر آتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہspice
اس کے علاوہ فلم ’بلیک‘ کا دل چھونے والا استاد، فلم ’تارے زمین پر‘ کا نظام کو چیلنج دینے والا استاد بھی اسی صف میں شامل ہے۔
ویسے استاد کے طور پر سب سے زیادہ فلم کرنے والوں میں امیتابھ بچن سر فہرست نظر آتے ہیں۔ انھیں فلم ’چپکے چپکے‘، ’محبتیں‘، ’بلیک‘، ’دو اور دو پانچ‘، ’قسمیں وعدے‘، اور ’آرکشن‘ جیسی فلموں میں استاد کے مختلف انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔







