نانا پاٹیکر کو انیل کپور سے جلن کیوں؟

،تصویر کا ذریعہhoture images
بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر کا کہنا ہے کہ جب ان کے ساتھ کام کرنے والے دوسرے اداکاروں کو ان سے بہتر مکالمے دیے جاتے ہیں تو انھیں اچھا نہیں لگتا۔
فلم ’ویلکم بیک‘ میں نانا کو انیل کپور سے جلن ہو رہی ہے۔
ممبئی میں منعقدہ ’ویلکم بیک‘ کی پریس کانفرنس میں نانا پاٹیکر نے کہا: ’آپ کو عدم تحفظ کا احساس ہوتا ہے جب سامنے والے اداکار کو بہتر ڈائیلاگ یا پنچ لائن ملتی ہے۔ اس بات پر میری ہدایت کار انیس بزمي سے بھی بہت بحث ہوتی تھی۔‘
انیل کپور اور نانا پاٹیکر نے سنہ 1989 کی ہٹ فلم ’پرندہ‘ میں کام کرنے کے 19 سال کے بعد فلم ’ویلکم‘ اور اب ’ویلکم بیک‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہaniz bazmi
نانا نے یہ بھی کہا: ’پرندہ کے دوران انیل کپور بہت بڑے سٹار تھے لیکن ویلکم کرتے وقت انھیں انیل کپور کی شکل میں چھوٹا بھائی مل گیا۔‘
فلم ’ویلکم بیک‘ میں انٹرنیشنل ڈان کا کردار اب نصیرالدین شاہ ادا کریں گے، پہلے ویلکم میں یہ رول فیروز خان نے ادا کیا تھا۔
نانا پاٹیکر کہتے ہیں: ’فیروز خان کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا۔ وہ اگر اس دنیا میں ہوتے تو وہی یہ کردار ادا کرتے۔‘

،تصویر کا ذریعہraindrop
فلم ’ویلکم بیک‘ میں نانا پاٹیکر اور انل کپور کے علاوہ جان ابراہم، پریش راول، نصیر الدین شاہ، ڈمپل كپاڈيا اور شروتی ہاسن ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
جبکہ اس کی پہلی فلم میں اکشے کمار اور قطرینہ کیف تھیں اور فلم بہت کامیاب رہی تھی۔
فلم چار ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔







