فوربز کے ’سو امیر ترین مشاہیر‘ میں امیتابھ اور سلمان

،تصویر کا ذریعہAFP
فوربز میگزین نے گذشتہ سال سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے دنیا کے چوٹی کے سو مشہور افراد (سیلیبرٹی) کی فہرست جاری کی ہے جس میں بالی وڈ کے تین اداکار شامل ہیں۔
ان میں سپر سٹار امیتابھ بچن کے ساتھ سلمان خان اور اکشے کمار کے نام شامل ہیں جبکہ حیرت انگیز طور پر شاہ رخ خان کا نام غائب ہے۔
فوربز کی سنہ 2015 کی اس فہرست میں سرفہرست امریکی باکسر مے ویدر ہیں جنھون نے گذشتہ سال 30 کروڑ امریکی ڈالر کی کمائی کی جبکہ دوسرے نمبر پر ان کے حریف باکسر مینی پیکیاؤ ہیں۔

،تصویر کا ذریعہbbc
امریکی اداکارہ کیٹی پیری ساڑھے 13 کروڑ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ٹیلر سوئفٹ نویں اور کرسٹیانو رونالڈو دسویں نمبر پر ہیں۔
بھارت کی فلم نگری اور کھیل کے میدان سے مجموعی طور پر چار افراد اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
امیتابھ بچن اور سلمان خان میں کانٹے کی ٹکر رہی۔ دونوں نے ہی گذشتہ سال 3.35 کروڑ ڈالر کی کمائی کی۔
اور دونوں فوربز کی فہرست میں مشترکہ طور 71 ویں نمبر پر ہیں۔

،تصویر کا ذریعہsupriya
76ویں نمبر پر اداکار اکشے کمار ہیں جن کی گذشتہ سال کی کمائی 3.25 کروڑ ڈالر رہی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 82 ویں نمبر پر ہیں۔ دھونی کی ایک سال کی کمائی 3.1 کروڑ ڈالر رہی۔
خیال رہے کے فوربز سنہ 1999 سے اس قسم کی فہرست جاری کر رہا ہے، لیکن اس کا کہنا ہے کہ اس بار اس نے امریکی معیار کی بجائے صحیح معنوں میں عالمی پیمانے کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فہرست تیار کی ہے اور یہ تفریح کی دنیا کی زیادہ درست تصویر کشی ہے۔

،تصویر کا ذریعہVirgin
انھوں نے امیتابھ بچن کی آمدنی میں اضافے کا سبب معروف ٹی وی پروگرام ’کون بنےگا کروڑپتی‘ کی کمائی کو بتایا جبکہ سلمان خان کی زیادہ تر کمائی ان کے برانڈ ’بینگ ہیومن‘ کی مرہون منت ہے جس نے گذشتہ سال تقریبا تین کروڑ امریکی ڈالر کی کمائی کی۔
اکشے کمار کے بارے میں فوربز نے لکھا کہ ان کی زیادہ تر کمائی مختلف فلموں میں اداکاری اجرت سے حاصل ہوئی ہے۔







