شاہ رخ خان نے عامر اور سلمان کو پیچھے چھوڑ دیا

بالی وڈ کے تینوں خانز سلمان، شاہ رخ اور عامر خان میں نمبر ایک کون ہے؟
اس کے متعلق عوام اور میڈیا میں ہمیشہ بحث جاری رہتی ہے اور خود ان اداکاروں میں ایک قسم کی پیشہ ورانہ مسابقت بھی نظر آتی ہے۔
باکس آفس ہو کہ اشتہارات یا پھر سوشل میڈیا تینوں خانوں کی ٹکر ہو ہی جاتی ہے۔
تازہ معاملہ ٹوئٹر کا ہے جہاں شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد باقی دونوں خان یعنی سلمان خان اور عامر خان سے زیادہ ہو گئی ہے۔
ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد 12 ملین (ایک کروڑ 20 لاکھ) ہے وہیں سلمان خان کے 11.2 ملین (ایک کروڑ 12 لاکھ) اور عامر خان کے 11.9 ملین (ایک کروڑ 19 لاکھ) فالوورز ہیں۔
شاہ رخ کے چاہنے والے اس برتری کا جشن بھی منارہے ہیں اور اس ری ٹوئیٹ بھی کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر SRK12Million# ہیش ٹيگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہHOTURE
ایس آر کے واریئرز نام کے ایک ٹوئٹر ہینڈل سے یہ لکھا گیا کہ ’اب جب کہ ایس آر کے کے فالوروز کی تعداد 12 ملین ہو گئی ہے اور اگر ان کے فالوورز ایک ملک بنانا چاہیں تو یہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 74 واں سب سے بڑا ملک ہوگا۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
لیکن شاہ رخ خان ٹوئٹر پر نمبر ایک فلمی ہستی نہیں وہ ایک فلمی ستارے سے ابھی بھی پیچھے ہیں، وہ ہیں سپر اسٹار امیتابھ بچن۔
امیتابھ بچن کے ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد 14 ملین (ایک کروڑ 40 لاکھ) ہے۔
شاہ رخ خان ٹوئٹر پر اپنی ذاتی زندگی سے منسلک خبریں پوسٹ کرتے ہیں۔
گذشتہ سال عید کے موقعے پر انھوں نے اپنے تیسرے بیٹے، ابرام کی تصویر سب سے پہلے ٹوئٹر پر ہی پوسٹ کی تھی۔







