’ہالی وڈ کی فلم ’’ففٹی شیڈز آف گرے‘‘ ناول سے کہیں بہتر‘

فلم میں ایک پرکشش جنسی لگاؤ کی کیفیت بیان کی گئی ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنفلم میں ایک پرکشش جنسی لگاؤ کی کیفیت بیان کی گئی ہے

مشہور عشقیہ ناول پر مبنی ہالی وڈ کی نئی فلم ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ کا برلن فلمی میلے میں پریمیئر ہوا جس کے بارے میں اکثر ناقدین نے مثبت رائے کا اظہار کیا ہے۔

’ورائٹی میگزین‘ نے اس فلم کو کتاب سے بہتر قرار دیا اور ’گارڈیئن‘ اخبار کی رائے بھی کچھ ایسی ہے۔

محبت کی یہ کہانی کم عمر طالبہ اینسٹیزیا سٹیل اور کھرب پتی کریسچیئن گرے کی بیچ پیش آتی ہے اور اس رشتے میں ایک پرکشش جنسی لگاؤ کی کیفیت بیان کی گئی ہے۔

’دا ہالی وڈ رپورٹر‘ اخبار کی شیری لینڈن نے اتفاق کیا کہ فلم واقعی کتاب سے اچھی ہے۔ لیکن ان کے خیال میں اس کے سیکس سین مایوس کن ہیں۔

’اگرچہ سیکس کے سین آہستہ آہستہ ظاہر ہوتے ہیں ان میں کوئی جنسی تناؤ کی کیفیت موجود نہیں ہے۔‘

نیو یارک پوسٹ میں لکھتے ہوئے سارا سٹوئرٹ کہتی ہیں کہ ’یہ فلم در حقیقت ایک دھیمی بلیو مووی ہے جو خواتین کے لیے بنائی گئی ہے۔‘

’گارڈیئن‘ کے جارڈن ہافمین نے فلم کی سٹار اداکارہ ڈکوٹا جانسن کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ اپنی ماں ملینی گرفتھس کی طرح ان میں بھی اداکاری کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔