دلیپ کمار کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل

،تصویر کا ذریعہafp getty
بر صغیر کے معروف اداکار دلیپ کمار کو ممبئی کے ليلاوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
دلیپ کمار پر کتاب لکھنے والی مصنفہ اور ان کی قریبی دوست ادے تارا نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے انھیں ہسپتال لایا گيا ہے۔
ادے تارا نے بتایا کہ ان کی ہسپتال کے ڈاکٹروں سے گفتگو ہوئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کو نمونیا کے علاج کے لیے بھرتی کیا گیا ہے۔
انھیں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب ليلاوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انھیں کھانسی اور زکام بھی ہے۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ دلیپ کمار کو اینٹی بایوٹک دوائیں دی جا رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 92 سالہ دلیپ کمار طویل عرصے سے کسی نہ کسی عارضے میں مبتلا رہے ہیں۔ تاہم حال میں سلمان خان کی بہن ارپتا کی شادی میں انھیں صحیح و سالم دیکھا گیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہMadhur Bhushan
ادے تارا کے مطابق دلیپ کمار کی طبیعت تشویشناک حد تک خراب نہیں ہے اور انھیں پرائیویٹ کمرے میں رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد بھی یوسف خان عرف دلیپ کمار کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
جبکہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر دلیپ کمار کے انتقال کی افواہ پھیلی تھی جس کے بعد ان کی بیوی سائرہ بانو نے لان میں بیٹھے ہوئے ان کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرکے کہا تھا کہ وہ اچھے اور تندرست ہیں۔







