ون ڈائریکشن: ہر رکن نے 2013 میں 60 لاکھ پاؤنڈز کمائے

ون ڈائریکشن کے اراکین اپنے گانے ’سٹیل مائی گرل‘ کے لیے ڈینی ڈا ویٹو کے ساتھ لاس اینجلیس میں

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنون ڈائریکشن کے اراکین اپنے گانے ’سٹیل مائی گرل‘ کے لیے ڈینی ڈا ویٹو کے ساتھ لاس اینجلیس میں

برطانوی لڑکوں کے مشہور بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ نے حال ہی میں جاری کیے گئے حاب کتاب کے مطابق گذشتہ سال 49 ملین ڈالر کمائے۔

ان اعدوشمار جن کا جائزہ بی بی سی کے نیوز بیٹ پروگرام نے لیا اس گروپ کے اراکین 20 سالہ ہیری سٹائلز، 21 سالہ لیام پیئن، نائل ہوران اور زین ملک اور 22 سالہ لوئس ٹوملسن نے فی کس 56 لاکھ پاؤنڈ کمائے۔

اگر اسے دیہاڑی کے حساب پر لایا جائے تو یہ ایک لاکھ 34 ہزار پاؤنڈز بنتے ہیں۔

تاہم ان اعدادوشمار میں اس بینڈ کی امریکی آمدن شامل نہیں ہے۔

ان کی آمدنی گذشتہ سال کی نسبت بہت بہتر ہے جب انہوں نے ایک کروڑ 81 لاکھ پاؤنڈز بنتے ہیں اور انہیں فی کس بیس لاکھ پاؤنڈز حاصل ہوئے تھے۔

ون ڈائریکشن کوگذشتہ ہفتے جریدے ہیٹ کے امیر ترین افراد میں شامل کیا گیا تھا
،تصویر کا کیپشنون ڈائریکشن کوگذشتہ ہفتے جریدے ہیٹ کے امیر ترین افراد میں شامل کیا گیا تھا

اس بینڈ کے ہر ایک رکن اپنی کمپنی 1D میڈیا لیمٹڈ کے پانچ حصوں میں سے ایک کا مالک ہے جو برطانیہ میں رجسٹرڈ ہے۔

یہ اس بینڈ کی جانب سے بنائی جانے والی چار کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

اب تک ون ڈائریکشن نے اپنے ریکارڈز کی 45 ملین کاپیاں فروخت کی ہیں اور گذشتہ دو سالوں میں ان کے تمام ٹور مکمل طور پر بک چکے تھے۔

ان کا حالیہ گانا ’سٹیل مائی گرل‘ آفیشل چارٹ میں تیسرے نمبر پر ہے۔

لڑکوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں اس آمدن کا آدھا مہنگے گھر خریدنے پر خرچ کیا ہے۔

ہیری سٹائلز کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے 60 لاکھ ڈالر میں ایک بڑا گھر لاس اینجلس میں اور ایک گھر شمالی لندن میں خریدا ہے۔

ون ڈائریکشن نے بی بی سی میوزک کے اجرا پر خیرات کے لیے بنائے گئے گانے ’خدا ہی جانتا ہے‘ یا God only knows میں بھی خصوصی طور پر شرکت کی

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنون ڈائریکشن نے بی بی سی میوزک کے اجرا پر خیرات کے لیے بنائے گئے گانے ’خدا ہی جانتا ہے‘ یا God only knows میں بھی خصوصی طور پر شرکت کی

زین ملک نے بھی لندن میں 22 لاکھ پاؤنڈز میں ایک گھر لندن میں، 15 لاکھ ڈالر میں ایک مکان لاس اینجلیز میں اور بریڈفورڈ میں اپنی والدہ تریشا کے لیے ایک دو لاک 80 ہزار مالیت کا گھر خریدا ہے۔

گذشتہ ہفتے اس گروپ کا نام جریدے ہیٹ کے امیر ترین افراد میں شامل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گروپ نے 2010 کے برطانوی پروگرام ایکس فیکٹر میں شرکت کی تھی اور تیسرے نمبر پر رہے تھے مگر ان کی کامیابی اس سال کے فاتح میتھیو کریڈل سے بہت زیادہ رہی ہے۔