’ہیرو کے مقابلے میں ہیروئین کو پیسے کم‘

دیپکا کا کہنا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے لیکن انہیں کم پیسے ملنے پر قطعی طور پر شکایت نہیں

،تصویر کا ذریعہRED CHILLIES

،تصویر کا کیپشندیپکا کا کہنا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے لیکن انہیں کم پیسے ملنے پر قطعی طور پر شکایت نہیں

بالی ووڈ کی اداکارہ دیپیکا پادو کون کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ہیرو کے مقابلے میں ہیروئینوں کو بہت کم پیسے ملتے ہیں۔

دیپیکا کا کہنا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے لیکن انہیں اس بات سے قطعی طور پر شکایت نہیں ہے۔

وہ کہتی ہیں ’اگر آپ گزشتہ چند برسوں پر غور کریں تو پائیں گے کہ اداکاراؤں کی بھی اجرت اب کافی بڑھ چکی ہے۔ بھلے ہی ہمیں ہیرو جتنی فیس نہیں ملتی لیکن ہماری فیس تو اب پہلے سے بہتر ہوگئی ہے۔‘

فلموں میں اہم کردار

دیپیکا پادو کون نے حالیہ برسوں میں شاہ رخ خان کے ساتھ کئی فلمیں کی ہیں اور دونوں اچھے دوست ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندیپیکا پادو کون نے حالیہ برسوں میں شاہ رخ خان کے ساتھ کئی فلمیں کی ہیں اور دونوں اچھے دوست ہیں

دیپیکا نے کہا کہ بالی وڈ کی فلمیں اب پہلے سے کئی گنا زیادہ تجارت کر رہی ہیں اور اس میں ہیروئنوں کا جو تعاون ہے اسے کم نہیں سجھنا چاہیے۔

دیپیکا پادو کون نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی آنے والی نئی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ سے متعلق صحافیوں سے بات چيت کے دوران یہ باتیں کہیں۔ یہ فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے۔

شاہ رخ سے دوستی

دیپیکا پادو کون نے حالیہ برسوں میں شاہ رخ خان کے ساتھ کئی فلمیں کی ہیں۔ شاہ رخ اور اس فلم کی ہدایت کار فرح خان کے متعلق بات کرتے ہوئے دیپیکا نے کہا ’ان کے ساتھ کام کر کے خاندان جیسا لگتا ہے۔ دونوں نے مجھے میری پہلی فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں شاندار طریقے سے پیش کیا تھا۔ کسی نئے فنکار کو ایسا آغاز بہت کم نصیب ہوتا ہے۔‘

گزشتہ برس دیپیکا کی مسلسل چار فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔ لیکن اس سے پہلے کا دور ان کے لیے بہت کامیاب نہیں تھا۔

ان کی کئی فلمیں فلاپ ہوگئیں لیکن وہ کبھی مایوس نہیں ہوئیں۔

انہوں نے بتایا ‘ اس ناکامی والے دور کو بھی میں نے اپنی ایک ٹریننگ کا حصہ سمجھا، میں مایوس نہیں ہوئی۔ اپنی کمزوریوں پر کام کیا اور دیکھئے مجھے کامیابی ملی۔‘

بگ بی کے ساتھ

دیپیکا پادو کون اب بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے پیر جما چکی ہیں اور پرینکا چوپڑا اور قطرینہ کیف جیسی اداکاراؤں کے ساتھ کامیاب ہیروئیوں کی قطار میں ہیں۔

دیپیکا پادو کون آئندہ برس آنے والی فلم ' پي كو' میں امیتابھ بچن کے ساتھ نظر آئیں گی

،تصویر کا ذریعہSONY TV

،تصویر کا کیپشندیپیکا پادو کون آئندہ برس آنے والی فلم ' پي كو' میں امیتابھ بچن کے ساتھ نظر آئیں گی

بات چیت کے دوران دیپیکا نے کہا کہ وہ اداکار سلمان خان کے ساتھ بھی فلمیں کرنا چاہتی ہیں۔

آئندہ برس آنے والی فلم ’پی كو‘ میں وہ امیتابھ بچن کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اس وقت کے ابھرتے ہدایت کار امتیاز علی کی آنے والی فلم ’تماشہ‘ میں بھی ان کا اہم کردار ہے جبکہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالي کی فلم اجيراؤ مستانی کی بھی وہ ہیروئین ہیں۔