سری دیوی کی فلم ہدایتکار کو ’دھمکی‘

،تصویر کا ذریعہBBC AFP
بالی وڈ کی اپنے زمانے کی معروف اداکارہ سری دیوی نے ہدایتکار رام گوپال ورما کو فلم کا نام ’ساوتری‘ سے بدل کر ’سری دیوی‘ رکھنے پر نوٹس بھیجا ہے۔
اداکارہ سری دیوی اور ان کے فلم ساز شوہر بونی کپور نے رام گوپال ورما کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انھوں نے فلم کا نام نہیں بدلا تو پھر وہ اس کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔
نوٹس کا جواب دیتے ہوئے رام گوپال ورما نے کہا کہ ’فلم سری دیوی پر مبنی ہے۔ اس اداکارہ سری دیوی پر جس سے میں اپنے کالج کے زمانے میں بہت زیادہ متاثر ہوا تھا۔‘
رامو نے کہا: ’گذشتہ پانچ برسوں کے دوران میں نے میڈیا کے سامنے کئی بار اس چیز کا ذکر واضح انداز میں کیا ہے اور سب نے اسے مزاح کے طور پر قبول کیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا: ’میں سری دیوی کے اس قدم سے بہت دلبرداشتہ ہوں لیکن میں فلم کا نام نہیں بدلوں گا۔

،تصویر کا ذریعہOfficial Fan Page
رام گوپال ورما کی یہ فلم 15 سال کے ایک لڑکے کی 25 سال کی ایک لڑکی پر فریفتہ ہونے کی کہانی ہے۔
سری دیوی کو پانچ بار فلم فیئر ایوارڈز مل چکے ہیں۔ انھوں نے ہندی کے علاوہ تمل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ رام گوپال ورما نے بھی کئی یادگار فلمیں دی ہیں جن میں ستیا، رنگیلا وغیرہ شامل ہیں۔
ان کی یاگار فلموں میں صدمہ، لمحے، چالباز، مسٹر انڈیا، چاندنی، خدا گواہ، گمراہ، لاڈلا، جڑواں شامل ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انھوں نے ایک عرصے کے بریک کے بعد ایک بار پھر سے بالی وڈ میں فلم انگلش ونگلش سے واپسی کی اور ان کی اداکاری کو ایک بار پھر پذیرائی ملی۔







