جارج کلونی فون ہیکنگ پر فلم بنائیں گے

،تصویر کا ذریعہReuters
ہالی وڈ اداکار جارج کلونی برطانیہ میں فون ہیکنگ سکینڈل پر بننے والی ایک فلم کی ہدایات دیں گے جس کے نتیجے میں برطانوی ٹیبلائیڈ اخبار ’دی نیوز آف دی ورلڈ‘ بند کر دیا گیا تھا۔
وہ رپوٹر نِک ڈیویس کی کتاب ’ہیک اٹیک‘ کی کتاب کو فلمبند کریں گے جو ڈویویس کی روپرٹ مرڈوک کی میڈیا ایمپائر کے اوپر تحقیق پر مبنی ہے۔
جارج کلونی کا کہنا ہے کہ ’اس میں تمام عناصر موجود ہیں جھوٹ، بدعنوانی بلیک میل ہے اور یہ حقیقت کہ یہ سب سچ ہے اس کا بہترین حصہ ہے۔‘
ڈیویس کی کتاب اس سال کے شروع میں شائع کی گئی جو نیوز کارپوریشن اور نیوز انٹرنیشنل کے اوپر چھ سالہ تحقیق کا نتیجہ ہے۔
اس میں تفصیلات لکھی گئی ہیں کہ کیسے برطانوی اخبار نے مشہور شخصیات، شاہی خاندان کے افراد، جرائم کا شکار بننے والے افراد کے فون اور اور وائس میل ہیک کیے تاکہ ان کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کر سکے۔
اس سکینڈل کے نتیجے میں مرڈوک کو 2011 مں دی نیوز آف دی ورلڈ اخبار بند کرنا پڑا تھا جب یہ واضح ہوا کہ یہ اخبار غیر قانونی طور پر ایک سکول کی نوجوان طالبہ ملی ڈاؤلر کے قتل کے بعد ان کی وائس میل تک رسائی حاصل کرتا رہا۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
جون میں اسی بند کیے گئے اخبار کے مرید اینڈی کولسن کو فون ہیکنگ کی سازش کرنے کے جرم میں 18 سال کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔
نیوز انٹرنیشنل کی سابق سربراہ ربیکہ بروکس کو تمام جرائم سے بری کر دیا گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
کولمبیا پکچرز کے مائیکل ڈی لوکا جن کا سٹوڈیو اس فلم کے منصوبے کے پیچھے ہے کا کہنا تھا کہ ’ایک صحافی کے بیٹے کی حیثیت سے جارج کلونی کو اس بات میں بہت دلچسپی تھی کہ صحافت ہماری زندگیوں میں کیا کردار ادا کرتی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہیک اٹیک کے ذریعے ہم اس دنیا کے تاریک پہلوؤں پر نظر ڈالیں۔ ایک کاروبار جہاں ایک آسان اور بڑے منافعے کی خاطر صحافت کے تمام قواعد کو توڑا جاتا ہے ۔‘
اس فلم کی عکس بندی اگلے سال شروع ہو گی اور اسے بنانے کے پیچھے 2012 کی آسکر انعام یافتہ فلم ’آرگو‘ بنانے والے سٹوڈیو سموک ہاؤس ہے۔







