شاہ رخ کی سکیورٹی سخت اور ہنی سنگھ کی ناراضی

شاہ رخ کے گھر کی سکیورٹی سخت

شاہ رخ کے اسسٹنٹ کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشاہ رخ کے اسسٹنٹ کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی

ایک انگریزی اخبار کے مطابق پروڈیوسر علی مورانی کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور اس کی ذمہ داری مبینہ طور پر گینگسٹر روی پجاری نے قبول کر لی۔

علی مورانی اور ان کے بھائی کریم مورانی شاہ رخ خان کے اسسٹنٹ ہیں اور ان کی کمپنی ریڈ چليز میں پارٹنر ہیں۔ وہ فلم ’چینئی ایکسپریس‘ کے شریک پروڈیوسر بھی تھے۔

اسی وجہ سے مورانی کے ساتھ ساتھ شاہ رخ خان کے ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع گھر کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

یو یو ہنی سنگھ کی ناراضی؟

ہنی سنگھ کہتے ہیں کہ وہ سمجھوتہ کرکے کام کرنے کے عادی نہیں ہیں

،تصویر کا ذریعہFeroz Khan

،تصویر کا کیپشنہنی سنگھ کہتے ہیں کہ وہ سمجھوتہ کرکے کام کرنے کے عادی نہیں ہیں

ریپر یو یو ہنی سنگھ ڈائریکٹر روہت شیٹی سے مبینہ طور پر ناراض ہیں۔

ایک اخبار کو انٹرویو میں ہنی سنگھ نے کہا کہ روہت نے فلم ’سنگھم ریٹرن‘ کے گانے ’آتا مانجھی سٹكلی‘ کو تیار کرنے کے لیے انھیں صرف 30 منٹ دیے تھے۔

ہنی سنگھ کے مطابق روہت نے ان سے کہا کہ ’وقت بہت کم ہے اور کچھ بھی بنا دو مجھے چلے گا۔‘

ہنی سنگھ کہتے ہیں کہ وہ سمجھوتہ کر کے کام کرنے کے عادی نہیں ہیں۔ اس سے پہلے شاہ رخ اور اکشے کمار نے بھی ہنی سنگھ کے ساتھ کام کیا ہے لیکن ہنی سنگھ کے مطابق دونوں ستاروں نے انھیں پورا وقت دیا تھا۔

نرگس نے توڑی خاموشی

ورون دھون اور نرگس فخري کے مبینہ رومانس کی خبریں گرم ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنورون دھون اور نرگس فخري کے مبینہ رومانس کی خبریں گرم ہیں

میڈیا میں کئی دنوں سے ورون دھون اور نرگس فخري کے مبینہ رومانس کی خبریں گرم تھیں۔ دونوں نے فلم ’میں تیرا ہیرو‘ میں ساتھ کام کیا ہے۔

لیکن ممبئی میں جاری ایک فیشن شو کے دوران نرگس نے صاف کر دیا کہ ان خبروں میں کوئی دم نہیں۔

انھوں نے کہا: ’میں صرف اپنے آپ سے محبت کرتی ہوں اور کسی سے نہیں۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ سچائی جانے بغیر غلط خبریں نہ چلائے۔‘