بالی وڈ راؤنڈ اپ
شمیتابھ میں امیتابھ بچن

،تصویر کا ذریعہAFP
بالی وڈ کے سپرسٹار امیتابھ بچن کی اداکاری میں ’چینی کم‘ اور ’پا‘ جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے فلم ساز ہدایتکار آر بالكی نے اپنی نئ فلم کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔
انھوں نے اس فلم کا نام ہے ’شمیتابھ‘ رکھا ہے۔
یاد رہے کہ فلم کی آدھی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے تاہم ابھی تک اس فلم کو نام نہیں دیا جا سکا تھا۔
امیتابھ بچن کے علاوہ جنوبی بھارت کے معروف اداکار دھنش بھی اس دلچسپ اور انوکھے نام والی فلم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم کی شوٹنگ بھارت کی مغربی ساحلی ریاست گوا اور معروف سیاحتی مقام اوٹي میں جاری ہے۔
شاہ رخ یا سلمان میں کوئی دلچسپی نہیں!

،تصویر کا ذریعہhoture images
بالی وڈ اداکارہ پرينیتی چوپڑہ نے کہا ہے کہ انھیں انڈسٹری کے تین سپر سٹار اداکاروں عامر، سلمان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
انھوں نے تو یہاں تک کہا کہ انھوں نے سلمان اور شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی تجویز کو مسترد بھی کیا ہے۔
پرينیتی چوپڑہ نے کہا کہ وہ نوجوان فنکاروں کے ساتھ کام کرنا زیادہ پسند کرتی ہیں کیونکہ ان فلموں میں ہیرو اور ہیروئن دونوں کو کام کرنے کے مساوی مواقع ملتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اطلاعات کے مطابق اب انھوں نے کہا ہے کہ ان کے بیان کو ’توڑ مروڑ کر بغیر سیاق و سباق‘ کے پیش کیا گیا ہے۔
سنہ 2011 میں فلموں میں قدم رکھنے والی پرينیتی نے ابھی محض چار فلموں میں ہی کام کیا ہے۔
سلمان اور قطرینہ ایک بار پھر ساتھ؟

بالی وڈ کے مقبول اداکار اور اداکارہ سلمان خان اور قطرینہ کیف نے ایک ساتھ آخری فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کی تھی جو دو سال پہلے ریلیز ہوئی تھی۔
ایک زمانہ تھا جب ان دونوں میں بے حد قربتیں تھیں اور دونوں قریبی دوست تصور کیے جاتے تھے لیکن پھر دونوں کے راستے جدا ہو گئے۔
ہدایتکار ساجد ناڈياڈوالا اپنی آنے والی فلم ’کک‘ کی پروموشن کے لیے سلمان خان اور قطرینہ کیف کو ساتھ لانے کی کوشش میں ہیں۔
فلم ’کک‘ میں سلمان اور جیكلين فرناڈیز نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ ساجد اس کے لیے ایک پرموشنل ویڈیو بنانا چاہتے ہیں جس میں وہ قطرینہ کو لینا چاہتے ہیں۔
ساجد کے مطابق ’سلمان اور کیٹ (قطرینہ) ساتھ میں بڑے پیارے لگتے ہیں اور ان دونوں کے ساتھ آنے سے فلم کی تشہیر میں بڑی مدد ملے گی۔‘
شاہد کی یہ نزدیکیاں!

،تصویر کا ذریعہHoture Images
شاہد کپور جب سے بالی وڈ میں آئے ہیں تب سے فلموں کی وجہ سے کم اور اپنے مبینہ افیئرز کے سبب زیادہ بحث میں رہتے ہیں۔
کچھ دنوں پہلے تک ان کی سوناکشی سنہا سے گہری دوستی تھی اور دونوں کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔
اس کے بعد ان کی جیکلين فرناڈیز کے ساتھ قربتوں کی باتیں سامنے آتی رہیں۔
اطلاعات کے مطابق شاہد کپور اداکارہ رچا چڈھا کے ساتھ اپنا زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔ دونوں کے گھر پاس پاس ہیں۔ دونوں اکثر ملتے جلتے ہیں اور جم بھی ساتھ ہی جاتے ہیں۔
اس سے پہلے شاہد کا نام کرینہ کپور، پرینکا چوپڑہ اور ودیا بالن جیسی اداکاراؤں کے ساتھ بھی لیا جاتا رہا ہے۔







