سنی لیونی کی ’راگنی‘ کی دھوم

سنی ليوني کی دھوم

سنی لیونی کو فلموں میں اپنے بےباک مناظر کی وجہ سے شہرت ملی ہے

،تصویر کا ذریعہHoture Images

،تصویر کا کیپشنسنی لیونی کو فلموں میں اپنے بےباک مناظر کی وجہ سے شہرت ملی ہے

گدشتہ جمعے کو بالی وڈ کی ایک ساتھ چار فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن سنی ليوني کی ’راگني ایم ایم ایس 2‘ نے باقی تین فلموں کو کمائی کے معاملے میں بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

’راگني ایم ایم ایس 2‘ نے پہلے تین دن میں ہی 24 کروڑ روپے کما لیے ہیں جو اس کے بجٹ کے حساب سے کافی اچھے اعداد و شمار ہیں۔

سنیما گھر کے مالکان کے مطابق سنی ليوني کی وجہ سے یہ فلم دیکھنے کے لیے ناظرین بڑی تعداد میں آئے۔

اس کے برعکس ستیش کوشک کی ہارر کامیڈی فلم ’گینگ آف گھوسٹس‘ ناظرین کو نہ تو ہنسا پائی اور نہ ہی ڈرا پائی۔ اسی طرح ناگیش ككنور کی ’لکشمی‘ بھی کوئی کمال نہیں کر پائی۔

تاہم ایک اور فلم ’آنکھوں دیکھی‘ کو آغاز تو انتہائی سست ملا تاہم تجزیہ نگاروں نے فلم کو کافی سراہا اور اسے لمبی ریس کا گھوڑا قرار دیا ہے۔

کنگنا کی پارٹی میں بالی وڈ دیوانہ

’ملکہ‘ میں کنگنا کے کام کی ناظرین اور ناقدین دونوں نے ہی تعریف کی ہے

،تصویر کا ذریعہStardust

،تصویر کا کیپشن’ملکہ‘ میں کنگنا کے کام کی ناظرین اور ناقدین دونوں نے ہی تعریف کی ہے

اتوار کو بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی ستائیسویں سالگرہ منائیں اور اس موقع پر منعقدہ پارٹی میں بالی وڈ کے کئی بڑے نام موجود تھے۔

کنگنا کی پارٹی میں شریک ہونے کے لیے امیتابھ بچن اور جیا بچن کے علاوہ عامر خان، وشال بھاردواج، راکیش روشن اور انوراگ کشیپ جیسی فلمی ہستیاں آئیں۔

کنگنا کی اسی ماہ ایک فلم ’ملکہ‘ ریلیز ہوئی جس میں ان کے کام کی ناظرین اور ناقدین دونوں نے ہی تعریف کی ہے۔

امیتابھ بچن نے بھی اس فلم میں کنگنا کی اداکاری کی تعریف کی تھی، جسے کنگنا نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز قرار دیا تھا۔

بپاشا کا ہرمن پر اعتراض

یہ معلوم نہیں کہ بپاشا کا مطالبہ مانا گیا یا نہیں

،تصویر کا ذریعہHoture

،تصویر کا کیپشنیہ معلوم نہیں کہ بپاشا کا مطالبہ مانا گیا یا نہیں

بالی وڈ کے ستارے اکثر اپنے رومانوی معاملات چھپاتے ہیں، لیکن ہرمن بویجا اور بپاشا باسو کھل کر اس معاملے پر باتیں کرتے ہیں۔

دونوں نے ایک دوسرے کے لیے اپنی پسند کا اظہار ٹوئٹر پر کر ہی دیا ہے اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ بپاشا کو ہرمن کے دوسری اداکاراؤں کے ساتھ سیکسی مناظر پر سخت اعتراض ہے۔

حال ہی میں ہرمن کی آنے والی فلم ’ڈھشكيو‘ کی پرائیویٹ سکریننگ کے دوران ہرمن کے ہیروئن ایشا کھنہ کے ساتھ جذباتی مناظر سے بپاشا کا موڈ خراب ہوگیا اور انہوں نے ان مناظر کی تدوین کا مطالبہ کر دیا۔

تاہم بپاشا کا مطالبہ مانا گیا یا نہیں ابھی یہ بات سامنے نہیں آئی ہے۔