سلمان آگے اور سنی پیچھے

سلمان خان اور قطرینہ کیف
،تصویر کا کیپشنسلمان خان نے تمام ہیروئینوں کو پیچھے چھوڑ دیا

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سلمان خان بالی ووڈ کی پہلی پسند بن گئے ہیں اور ان کی مسلسل کامیابی دیکھ کر کئی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

سلمان خان نے کئی ہٹ فلمیں دے کر بالی وڈ کے کئی اداکاروں کو مات تو کر ہی دیا ہے، لیکن اب وہ اداکاراؤں کو بھی سخت مقابلہ دے رہے ہیں۔

ہر سال انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ قطرینہ، کرینہ یا سنی ليون کا نام تلاش کیا جاتا تھا۔ لیکن 2014 کے آغاز میں ایک اخبار کی جانب سے کرائے گئے سروے کا نتیجہ آیا ہے کہ سلمان خان انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے اداکار بن گئے ہیں۔

قطرینہ اب دوسرے نمبر پر ہیں۔

سلمان خان کے چاہنے والوں کے لیے مزید خوشی یہ ہے کہ 24 جنوری کو ان کی فلم ’جے ہو‘ ریلیز ہوگی۔

پرینکا چوپڑا کا ریزوليوشن

بالی وڈ میں یوں تو ہر کوئی نئے سال پر نئے نئے ریزولوشن (نئے سال پر خود سے کیا جانے والا عہد) کرتا ہے، پر سال کے آغاز میں ہی اداکارہ پرینکا چوپڑا کا ریزولوشن ٹوٹ گیا۔

پرینکا چوپڑہ
،تصویر کا کیپشنپرینکا چوپڑہ پھر دیر سے پہنچیں

پرینکا چوپڑا کا سال 2014 کا ریزولوشن تھا کہ وہ وقت کی پابندی کریں گی، اور چاہے شوٹنگ ہو یا کوئی بھی پروگرام ہو، وہ ہر جگہ وقت پر پہنچیں گي۔

لیکن سال کے پہلے ہی ہفتے میں وہ اپنی ایک پریس کانفرنس میں ڈیڑھ گھنٹہ دیر سے پہنچیں اور ان کا یہ ریزولوشن چکناچور ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تاخیر کی وجہ فلم کی شوٹنگ اور ممبئی کا ٹریفک ہے: ’میں پہلے بھی دیر سے آتی تھی لیکن لیکن تب یہ میرے موڈ پر منحصر ہوتا تھا۔ آج مجھے شوٹنگ اور ٹریفک کی وجہ سے تاخیر ہو گئی اور میرا نئے سال کا ریزولوشن ٹوٹ گیا، وہ بھی پہلے ہفتے میں۔‘

گلاب گینگ کا ٹریلر

’ڈیڑھ عشقیہ‘ فلم میں مادھوری نصیر الدین شاہ کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

مادھوری دکشت
،تصویر کا کیپشنمادھوری دکشت سات سال بعد فلم میں نظر آئیں گی

مادھوری دکشت اور جوہی چاولہ کی فلم’گلاب گینگ‘کا ٹریلر جمعے کو ریلیز ہونے والی فلم ’ڈیڑھ عشقیہ‘ کے ساتھ دکھایا جائے گا۔

مادھوری دکشت سات سال کے وقفے کے بعد فلموں میں واپس آ رہی ہیں۔ وہ ابھیشیک چوبے کی فلم ’ڈیڑھ عشقیہ‘ میں دكھائی دیں گي جس میں نصیر الدین شاہ، ارشد وارثی اور ہما قریشی بھی کام کر رہے ہیں۔

فلم ’گلاب گینگ‘ بندیل کھنڈ کے ایک خاتون تنظیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے اور اس کی کہانی عورتوں کی طاقت کے موضوع پر مبنی ہے۔

یہ فلم سینما گھروں میں سات مارچ کو ریلیز ہوگی۔