عالیہ بھٹ کی شناخت اور سونم کے سخت فیصلے

عالیہ بھٹ نہیں بدلیں

عالیہ جلد ہی ارجن کپور کے ساتھ فلم ’ٹو سٹیٹس‘ میں نظر آئیں گی

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنعالیہ جلد ہی ارجن کپور کے ساتھ فلم ’ٹو سٹیٹس‘ میں نظر آئیں گی

مہیش بھٹ کی سب سے چھوٹی بیٹی اور ’ہائے وے گرل‘ عالیہ بھٹ نے دو فلمیں کی ہیں لیکن ان کے سامنے اپنی شناخت قائم کرنے کا مسئلہ شاید نہیں ہے۔

وہ فلمی دنیا سے تعلق رکھتی ہیں اس لیے فلموں میں اداکاری کرنے کے بعد بھی ان کی زندگی پر زیادہ اثر نہیں پڑا ہے۔

حال ہی میں امتیاز علی کی فلم ’ہائے وے‘ میں اہم کردار میں نظر انے والی عالیہ کہتی ہیں کہ ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ اور ’ہائی وے‘ نے میرے اندر تجربے اور اداکاری کے سطح پر تبدیلی پیدا کی ہے لیکن انسان کے طور پر نہیں۔ میں اب بھی بالکل ویسی ہی ہوں۔‘

عالیہ جلد ہی ارجن کپور کے ساتھ فلم ’ٹو سٹیٹس‘ میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم چیتن بھگت کے ناول ٹو سٹیس پر مبنی ہے۔

میں کسی پارٹی کی حمایت نہیں کرتا: عامر خان

عامر خان اس وقت اپنے ٹی وی شو ’ستیہ مے و جیتے‘ میں مصروف ہیں
،تصویر کا کیپشنعامر خان اس وقت اپنے ٹی وی شو ’ستیہ مے و جیتے‘ میں مصروف ہیں

جمعہ کو اپنی 49 ویں سالگرہ منانے والے عامر خان کہتے ہیں کہ وہ کسی سیاسی پارٹی کی حمایت یا تشہیر کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ ’میں کسی پارٹی کی تبلیغ نہیں کرتا۔ لوگوں کو اپنا فیصلہ خود کرنا چاہیے کہ وہ کسے ووٹ دینا چاہتے ہیں۔ اس بار بھارت میں نوجوان ووٹروں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور میں ان سے ضرور اپیل کروں گا کہ وہ اپنا ووٹ ضرور دیں۔‘

عامر خان اس وقت اپنے ٹی وی شو ’ستیہ مے و جیتے‘ میں مصروف ہیں۔

سوال ہے ٹکے رہنے کا

کرن جوہر نے کئی کامیاب فلمیں بنائی ہیں

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنکرن جوہر نے کئی کامیاب فلمیں بنائی ہیں

بالی وڈ کے معروف فلمساز اور ہدایت کار کرن جوہر اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ انڈسٹری میں ٹکے رہنے کے لیے صرف فلمیں بنانا کافی نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ وقت بدل چکا ہے اور ایسی کہانیاں لانا ضروری ہے جو لوگوں کو پسند آئے اور اس کے لیے وہ کسی بھی پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔

کرن کہتے ہیں: ’میں مانتا ہوں کہ فلمیں بننی چاہیے خواہ اس سے دو لوگوں کا نام جڑا ہو یا چار کا۔ مغربی ممالک میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ فلموں کے ملٹي پرڈيوسرز ہوتے ہیں۔ کئی بار دو سٹوڈیوز بھی ساتھ آ جاتے ہیں۔‘

حال ہی میں آنے والی فلم ’ہنسی تو پھنسی‘ کرن جوہر اور انوراگ کشیپ نے مل کر بنائی تھی۔

سونم کے سخت فیصلے

گذشتہ سال آنے والی فلم ’رانجھنا‘ کے لیے سونم کپور کو کئی ایوارڈز ملے تھے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنگذشتہ سال آنے والی فلم ’رانجھنا‘ کے لیے سونم کپور کو کئی ایوارڈز ملے تھے

سونم کپور کے بارے میں لوگوں کی رائے جو بھی ہو لیکن وہ خود اپنے فیصلوں کے بارے میں بہت پراعتماد رہتی ہیں۔

سونم کہتی ہیں کہ خواتین کو سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں:’جب میں نے دھنش کے ساتھ ’رانجھنا‘ میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا تو لوگوں نے بہت کہا کہ ایسی فلم میں کام کیوں کر رہی ہو۔ لیکن جب اس کا نتیجہ آیا تو ثابت ہو گیا کہ کئی بار ایسے فیصلے لینے پڑتے ہیں جن کا پھل بعد میں ملتا ہے۔‘

سونم مانتی ہیں کہ زندگی میں چیزیں اسی بات پر منحصر ہیں کہ آپ کیا منتخب کرتے ہیں۔

گذشتہ سال آنے والی فلم ’رانجھنا‘ کے لیے سونم کپور کو کئی ایوارڈز ملے تھے۔ فی الحال وہ اپنی نئی فلم ’بےوقوفیاں‘ میں نظر آ رہی ہیں لیکن اس کے بارے میں لوگوں میں خاص جوش و خروش نظر نہیں آ رہا ہے۔