حسینہ کائنات سلمان خان کی مداح نکلیں

مس یونیورس سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب

اولیویا نے بھارت میں ایک تقریب میں ماتھے پر روایتی انداز میں بندی لگائی
،تصویر کا کیپشناولیویا نے بھارت میں ایک تقریب میں ماتھے پر روایتی انداز میں بندی لگائی

مس یونیورس 2012 کا اعزاز جیتنے والی امریکی ماڈل اوليويا فرانسس كلپو بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

21 سالہ امریکی ماڈل نے اپنی اس خواہش کا اظہار دہلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان دنوں وہ ایچ آئی وی اور ایڈز کی بیماری کے بارے میں آگہی مہم کے سلسلے میں بھارت کے دورے پر ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وہ اپنی ٹیم کے ساتھ جلد ہی سلمان خان سے ملنے والی ہیں۔ اولیویا نے کہا کہ وہ بالی وڈ فلموں سے بہت متاثر ہیں۔

وہ دہلی میں ہونے والے ایک پروگرام میں روایتی ہندوستانی انداز میں شریک ہوئیں اور انھوں نے اپنی پیشانی پر بندی لگائی تھی۔

یاد رہے کہ 1997 کے بعد وہ پہلی امریکی خاتون ہیں جنھوں نے مس یونیورس کا خطاب جیتا ہے۔

سونم کپور پہلی بار بکینی میں نظر آئیں گی

سونم خوبصورت کے ری میک میں ریکھا کا کردار نبھائیں گی
،تصویر کا کیپشنسونم خوبصورت کے ری میک میں ریکھا کا کردار نبھائیں گی

بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور اپنے کیریئر میں پہلی بار بكیني میں نظر آئیں گی، اور وہ بھی اپنی بہن ریا کپور کی فلم میں۔

ریا کپور 1980 کی سپر ہٹ فلم ’خوبصورت‘ کا ری میک بنا رہی ہیں جس میں سونم کپور وہ کردار ادا کر رہی ہیں جسے اصل فلم میں ریکھا نے نبھایا تھا۔

سنہ 1980 کی فلم ’خوبصورت‘ کے ہدایت کار یشی کیش مکھرجی تھے اور پوری فلم میں اداکارہ ریکھا روایتی ہندوستانی لباس میں نظر آئی تھیں۔ لیکن سونم کا کردار فلم کے ری میک میں پر کشش بنایا جا رہا ہے، اور اسی سلسلے میں وہ بكيني پہن رہی ہیں۔

فلم میں اپنے آپ کو ’بکینی فٹ‘ یعنی بكني پہننے کے لیے موزوں و متناسب جسم دکھانے کے لیے سونم خاصی محنت کر رہی ہیں اور آج کل اپنی خوراک کا خاص خیال رکھ رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فلم کی عکاسی نومبر میں شروع ہوگی اور اس کا زیادہ تر حصہ راجستھان میں فلمایا جائے گا۔