یورو ویژن گانے کا مقابلہ: ڈنمارک کی جیت

سویڈن کے شہر مالمو میں یورو ویژن گانے کا مقابلہ ڈنمارک نے جیت لیا ہے۔
مقابلے میں 26 گانے شامل تھے جس میں ایملے ڈی فراسٹ کا گانا ’صرف آنسو‘ بہت پسند کیا گیا۔
آذربائی جان سے تعلق رکھنے والے گلوکار فرید ممدوف کا گانا دوسرے نمبر پر آیا جو پہلے نمبر والے گانے سے 47 پوائنٹس پیچھے تھا۔
اس مقابلے میں یوکرائن تیسرے اور ناروے چوتھے نمبر پر رہا۔
ڈنمارک آئندہ سال اس مقابلے کی میزبانی کرے گا۔اْس نے یہ مقابلہ اس سے پہلے 1963 اور 2000 میں جیتا ہے۔
اس مقابلے میں تند و تیز پاپ اور رومانوی گانوں اور عمدہ سٹیج پرفارنمنس سے یورپ کے ناظرین ٹی وی پر دیکھ کر لطف اندوز ہوئے۔
رومانیہ کے سیزر نے بھی روایت سے ہٹ کر اپنی ڈرامائی آواز سے ڈسکو موسیقی کے ساتھ گانا گایا۔ مقابلے میں انھوں نے تیرویں پوزیشن حاصل کی۔
برطانیہ کی بونی ٹیلر اس مقابلے میں انیسویں نمبر پر آئیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بونی ٹیلر نے مقابلے سے پہلے بی بی سی کو بتایا تھا کہ’میں خوش قسمت ہوں کیونکہ میرے مداح میرے وفادار ہیں۔وہ میرے لیے ووٹ کریں گے۔جس میرے جیتنے کے مواقع بڑھ جائیں گے۔‘
آئرلینڈ کے ریان ڈولان نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ صرف پانچ پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر رہے۔







