سمیتا ناچ گانے سے ہچكچاتي تھیں: امیتابھ

سمیتا پاٹل

،تصویر کا ذریعہpr

،تصویر کا کیپشنسمیتا پاٹل نے اپنے دس سال کے کیریئر میں سے زائد فلمیں کیں۔

امیتابھ بچن اور سمیتا پاٹل نے طاقت اور نمك حلال جیسی فلموں میں ساتھ کام کیا ہے. امیتابھ کہتے ہیں کہ ’طاقت کی شوٹنگ کے دوران ہم فلم کے کچھ حصے چنئی میں فلما رہے تھے، سمیتا جی میرے پاس آئیں اور بولیں نمك حلال کرنے کے بعد لوگ مجھے پہچاننے لگے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ سمیتا جی کی عظمت تھی جو وہ یہ بات کہہ رہی تھیں کیونکہ وہ تو ہندی سنیما کا ایک جانا پہچانا نام تھیں‘۔

اس کے ساتھ ہی امیتابھ بچن یہ بھی کہتے ہیں کہ ’سمیتا جی کمرشل فلمیں کرنے سے ہچكچاتي تھیں۔ وہ ناچنے گانے میں جھجھک محسوس کرتی تھیں اور جب بھی وہ اس طرح کی کوئی فلم کرتی تھیں خود کو پوری طرح سے ڈائریکٹر کے ہاتھوں میں سونپ دیتی تھیں‘۔

سمیتا پاٹل نے 1975 میں شیام بینیگل کی فلم ’چرداس چور‘ کے ساتھ اپنے فلمی سفر کی شروعات کیں۔ ان کی سا لگرہ پر سمیتا کو یاد کرتے ہوئے شیام بینیگل کا کہنا تھا کہ ’میں تو سمیتا کو فلموں میں لایا تھا، مجھے لگتا ہے جو بھی فلم میں نے ان کے ساتھ بنائی وہ سب سے اچھی تھیں۔ چاہے وہ منڈی یا پھر منتھن۔ سمیتا کو اس دنیا سے گئے 25 سال ہو چکے ہیں، تو ان کی یاد میں دسمبر میں ایک فلم فیسٹیول منعقد کیا جانا ہے، جہاں ان کی فلمیں دکھائی جائیں گی‘۔

سمیتا پاٹل کو یاد کرتے ہوئے اداکار نانا پاٹیکر جذباتی ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’سمیتا ہی مجھے فلموں میں لائی تھیں، میں تو تھیٹر میں ہی خوش تھا لیکن سمیتا مجھے ہمیشہ کہتی تھی کہ مجھے فلمیں کرنی چاہیں۔ میں نے اپنی پہلی فلم ’گمن‘ انہی کے ساتھ کی تھی‘۔

نانا پاٹیکر کہتے ہیں کہ ’سمیتا کی کمی کافی كھلتي ہے مجھے، میں اور سمیتا ایک دوسرے سے کافی ہنسی مذاق کیا کرتے تھے، میں اسے کالی -- كلوٹي کہہ کر چڑاتا تھا، تو وہ مجھے کہتی تھی کہ یہ فن رنگ ہی تو اس کی خاصیت ہے، تبھی تو لوگ اسے پیار کرتے ہیں‘۔

سمیتا پاٹل نے اپنے 10 سال کے کیریئر میں نشانت، گمن ، مرچ مسالا ، منڈی ، منتھن ، کردار، نمك حلال، آخر کیوں، اردھ ستّیا، ارتھ، بازار، چکرا، آکروش، البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے اور طاقت جیسی فلموں سمیت اسی سے زائد فلمیں کیں۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے مکہ ان کی پہلی فلم ’میرے ساتھ چل تھی جو 1974 میں بنی تیھی۔

اکتیس سال کی عمر میں اپنے بیٹے پرتك کی پیدائش کے دوران پیدا ہونے والی طبّی مشکلات کی وجہ سے سمیتا کا انتقال ہو گیا۔