جینیفر لوپیز اور اینتھنی کی طلاق

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز اور گوکار مارک اینتھنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سات سال کے ازدواجی بندھن کو ختم کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں دونوں نے کہا ہے ’یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔‘
لوپیز اور اینتھنی کے تین سال کے جڑواں بچے ہیں۔ جینیفر لوپییز کی یہ تیسری طلاق ہو گی جبکہ اینتھنی کی دوسری۔
جینیفر لوپیز اس سال جنوری میں امریکن آئیڈل کی جج بنیں۔ اپریل میں لوپیز اور اینتھنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکن آئیڈل کے سائمن کے ساتھ مل کر ایک ٹی وی شو شروع کرنے جا رہے ہیں۔



