شوازنیگر اور ان کی بیوی میں علیحدگی

شوازنیگر
،تصویر کا کیپشنشوازنیگر نے جنوری میں ہی کیلیفورنیا کے گورنر کے اپنے عہدے کی مدت مکمل کی ہے۔

کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوازنیگر اور ان کی اہلیہ ماریا شریور کا کہنا ہے کہ وہ 25 سال کی شادی کے بعد اب علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’بہت سوچ سمجھ کر اور آپس میں تبادلہ خیال کے بعد ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے‘۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنے چاروں بچوں کی دیکھ بھال مل جل کر کریں گے۔

اس سلسلے میں انہوں نے مزید تفصیلات نہیں دی ہیں۔

مسٹر شواز نیگر کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری پیشہ وارانہ اور ذاتی زاندگی میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔

مسٹر شوازنیگر نے جنوری میں ہی کیلیفورنیا کے گورنر کے اپنے عہدے کی مدت مکمل کی ہے۔

محترمہ شریور نے اپنے شوہر کے گورنر منتخب ہونے کے بعد ٹی وی رپورٹر کی اپنی ملازمت چھوڑ دی تھی۔