میرل سٹریپ ماگریٹ تھیچر کے روپ میں

میرل سٹریپ ماگریٹ تھیچر کے روپ میں

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنسابق برطانوی وزیر اعظم کا کردار امریکی اداکارہ ادا کر رہی ہیں

سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر پر بننے والی نئی فلم ’دی آئرن لیڈی‘ میں معروف ہالی وڈ اداکارہ میرل سٹریپ کی اس کردار میں پہلی تصویر جاری کی گئی ہے۔

امریکی اداکارہ میرل سٹریپ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کردار کرنے اور ان کے مخصوص لہجوں پر مہارت کے لیے مشہور ہیں۔

مارگریٹ تھیچر کا کنزرویٹیو پارٹی سے تعلق ہے اور وہ 1979 سے 1990 تک بر سر اقتدار رہیں اور اس دور میں برطانیہ میں بہت بڑی سماجی اور اقتصادی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی۔ اس دور میں برطانیہ اور آرجنٹینا کے درمیان فالکلینڈز کی جنگ بھی لڑی گئی جو 74 دن تک جاری رہی اور جس میں ڈھائی سو سے زیادہ برطانوی فوجی مارے گئے۔ مارگریٹ تھیچرہ برطانیہ کی پہلی اور اب تک واحد خاتون وزیر اعظم تھیں۔

اس فلم کی ہدایتکاری فلیڈا لائڈ کر رہی ہیں جو فلم ’ماما میئا‘ کی ڈائریکٹر تھیں۔ اس فلم میں بھی مرکزی کردار میرل سٹریپ نے ادا کیا تھا۔