مائیکل ڈگلس کے حلق میں کینسر ہے

اداکار مائیکل ڈگلس نے ایک شو کے دوران بات چیت میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی حلق میں کینسر کی شکایت ہے۔
مائیکل کے مطابق اس کے لیے انہیں آٹھ ہفتوں کی جد وجہد کرنی ہوگي۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کا یہ مرض اپنے چوتھے مرحلے میں ہے اور اس کا باقاعدگی سےعلاج چل رہا ہے۔
تین ہفتے قبل ڈاکٹروں نے اس مرض کی تشخیص کی تھی۔ لیٹرمین کے شو کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے دو ماہ کی ریڈیئشین اور کیمیو تھریپی ہونی ہے جس میں سے ایک ہفتے کی ہو چکی ہے۔
مائیکل نے کہا کہ وہ اسّی یا اس سے بھی زیادہ فیصد پر امید ہیں کہ وہ صحت یاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کینسر گردن کے اوپر برقرار ہے جس کا مطلب '' اچھی توقعات'' ہیں۔
مائیکل نے کہا '' مجھے یہ کہتے اچھا نہیں لگ رہا ہے لیکن اب یہ اسّی فیصد دکھتا ہے، اور مجھے امید ہے کہ ہسپتال اور علاج سے اس میں بہتر آئیگی۔''
انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں گلے میں خراش کے سبب کئی بار اس کا چیک اپ کرایا تھا لیکن رپورٹ میں ایسا کچھ بھی نہیں نکلا تھا۔ لیکن بعد میں بائپسی سے پتہ چلا کہ کینسر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس سے بڑی مایوسی ہوئی ہے کہ ڈاکٹر ان کی تمام شکایتوں کے باوجود کچھ بھی پہلے نہیں پتہ کر سکے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
گزشتہ ہفتے عدالت میں مائیکل اور ان کی پہلی بیوی کے وکلاء کے درمیان زبردست بحث ہوئی تھی ۔ ان کی سابقہ بیوی کا کہنا تھا ان کی وال سٹریٹ کی آنی والی فلم کی نصف کمائی انہیں ملنی چاہیے۔







