’بیٹلز راک بینڈ‘ نیا ویڈیو گیم

’بیٹلز راک بینڈ‘ گیم کی لانچ کی پہلی تقریب کے موقع پر بیٹلز گروپ کے سر پال میکارٹنی اور رنگو سٹار اکٹھے ہوئے ہیں۔
کارؤکی سٹائل گیم میں کھیلنے والے گٹار، باس گٹار اور ڈرمز کی طرح کے بنائے گئے کونسولز کی مدد سے کھیلیں اور مختلف گانوں کے ساتھ موسیقی بجائیں گے۔
بیٹلز کے عروج کے موقع پر قتل ہونے والے اس کے لیڈ سنگر جان لینن کی بیوی یوکو اونو اور بینڈ کے ایک اور رکن جارج ہیریسن کی بیوہ اولیویا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بیٹلز کی موسیقی کا لائسنس کسی تیسری پارٹی کو دیا گیا ہے۔

رنگو سٹار نے اس موقع پر کہا کہ ’گیم اچھی ہے، گرافکس بہت اچھے ہیں اور ہم زبردست لگ رہے ہیں۔‘
اس گیم کی فروخت نو ستمبر سے شروع ہو جائے گی اور اس میں 45 گانے ہوں گے جن میں بونس گانا ’آل یو نیڈ از لو‘ بھی شامل ہوگا اور اسے آن لائن ایکس باکس لائیو کے ذریعے خریدا جا سکتا ہے۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ بونس گانے کو بیچنے سے جو بھی آمدنی ہو گی اسے فلاحی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کو دیا جائے گا۔
سر پال میکارٹنی نے اس موقع پر کہا کہ ’کس نے سوچا تھا کہ ہم آخر میں روبوٹ بنا دیے جائیں گے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں یہ گیم بہت پسند ہے اور یہ زبردست ہے۔‘







