’اِنڈیانا جونز‘ کی منگنی ہو گئی

سٹیون سپیلبرگ کی انڈیانا جونز والی فلموں میں مرکزی کردار دا کرنے والے مشہور امریکی اداکار ہیریسن فورڈ کی منگی ہو گئی ہے۔
سڑسٹھ سالہ ہیریسن فورڈ نے ٹی وی سیریز ’ایلی مکبیل‘ کی اداکارہ کیلِسٹا فلوکھارٹ سے منگی کی ہے۔ یہ دونوں پچھلے سات برس سے ایک دوسرے کے ساتھی ہیں۔ فلوکھارٹ کی عمر فورڈ سے بائیس سال کم ہے۔
فلوکہارٹ انیس سو ستانوے سے دو ہزار دو تک چلنے والی ٹی وی سیریز ایلی مکبیل کے حوالے سے مشہور ہیں۔ ان کو اس شو کے لیے چار مرتبہ گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
ہیریسن فورڈ نے امریکی ٹیلی ویژن شو ’اینٹرٹینمنٹ ٹونائٹ‘ پر اپنی منگنی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ منگنی پر بہت خوش ہیں۔



