بین الاقوامی فوڈ فیسٹیول میں کامیاب ہونے والی تصاویر
چین میں ایک خوش و خرم گھرانے میں ہنسی خوشی کھانا پکانے کی تصویر نے فوڈ فوٹوگرافی کا ایک بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا ہے۔
لی ہوائفنگ کو پنک لیڈی فوڈ فوٹوگرافی کے مقابلہ میں سال 2021 کی تصویر قرار دیا گیا ہے۔ اس تصویر کا عنوان تھا ’ذائقہ‘ جو لچنگ شانزی میں لی گئی تھی۔

،تصویر کا ذریعہLi Huaifeng
فوٹوگرافی کے اس مقابلے کی بانی اور ڈائریکٹر کیرولین کینیوں کا کہنا ہے کہ یہ تصویر تیکنیک کے اعتبار سے بہت اعلی ہے جس طرح اس میں روشنی کی عکس بندی کی گئی ہے وہ کمال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس خوبی کی وجہ سے یہ تصویر تاریخی اہمیت اختیار کر لیتی ہے وہ پورے ماحول کی اس خوبصورت انداز میں منظر کشی ہے جس سے نہ صرف ایک پوری کہانی بیان ہو رہی ہے بلکہ اس کی جذباتی کیفیت بھی پوری طرح واضح ہو رہی ہے۔
یہ تصاویر بتاتی ہے کہ کس طرح ایک پرآشوب سال میں لوگوں نے گھروں کے اندر اپنی فیملی کے چند افراد کے ساتھ زندگی گزاری ۔
یہ ایک ایسی غیر معمولی اور منفرد تصویر ہے جو ثابت کرتی ہے کہ کسی ڈرامائی اور ہلا دینے والے منظر کی تصاویر کے علاوہ بھی عام زندگی کی تصاویر یادگار اور پر اثر ہو سکتی ہیں۔
یہ منظر اپ کے ذہن پر اپنا اثر چھوڑ دیتا ہے۔
یہ بین الاقوامی مقابلہ دس سال سے منعقد ہو رہا ہے۔ اس مقابلے کے جج حضرات نے ستر ملکوں سے موصول ہونے والی ساڑھے دس ہزار تصاویر دیکھیں اور پھر کامیاب قرار دی جانے والی تصاویر کا اعلان براہ راست آن لائن سٹریمنگ کے ذریعے کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ذیل میں اس مقابلے میں منتخب ہونے والی دیگر تصاویر دی گئی ہیں اور ان کے ساتھ بنانے والے ان کی وضاحت بھی شامل ہے۔
کاشت کرنے کے بعد بھنڈیوں کو خشک کیا جا رہا ہے۔ ترکی سے موصول ہونے والی ایف دیلک اویار کی تصویر۔

،تصویر کا ذریعہF Dilek Uyar
شادی کے کھانوں کے فوٹوگرافر شیمپین ٹیٹنگر: فرانس سے جان آرمسٹورنگ میلر کی تصویر۔

،تصویر کا ذریعہJohn Armstrong-Millar
فوڈ سٹائلسٹ ایوارڈ کے لیے جرمنی سے مارٹن گرونیوالڈ کی تصویر

،تصویر کا ذریعہMartin Grünewald / Frank Weinert
جدت کا فیوج فلم کا ایوارڈ: چاولوں سے نوڈلز کی تیاری، بنگلہ دیش سے عبدالمومن کی تصویر

،تصویر کا ذریعہAbdul Momin
پنک لیڈی سیب روزآنہ: کیک میں سیب، یہ تصویر نتالیہ بوگوچز نے پولینڈ سے بھیجی

،تصویر کا ذریعہNatalia Bogubowicz

سٹریٹ فوڈ : ویٹ وان تران کی ویتنام سے بھیجی گئی تصویر

،تصویر کا ذریعہViet Van Tran
مارک اور سپینسر کا فوڈ پورٹریچر : ہیریم ہرکورٹ کی تصویر جو آسٹریلیا سے موصول ہوئی

،تصویر کا ذریعہHarriet Harcourt

رائل فوٹوگرافک سوسائٹی کے تعاون سے دیا جانا والا سٹوڈنٹ فوڈ فوٹوگرافر کا سالانہ ایوارڈ: برطانیہ سے سارا بلانڈفورڈ کی تصویر جس کا عنوان تھا چوقندروں کی خاموش دنیا

،تصویر کا ذریعہSarah Blandford
اٹلی سے ڈیبورا ٹروچائے کی تصویر

،تصویر کا ذریعہDeborah Trocchia

کھانے کی فروخت: مالٹا سے جوزف پی سمتھ کی تصویر

،تصویر کا ذریعہJoseph P Smith
ورلڈ فوڈ پروگرام کے زندگی کے لیے خوراک: بنگلہ دیش سے محبوب حسین کی تصویر جس کا عنوان سے کچرے کے ڈھیرے سے پینا

،تصویر کا ذریعہMd Mahabub Hossain Khan
تمام تصاویر پنک لیڈی فوڈ فوٹوگرافی سنہ 2021 سے لی گئی ہیں







