امریکی ماڈل کرسی ٹیگن: ’افسوس میں کبھی حاملہ نہ ہو سکوں گی‘

Chrissy Teigen in 2019

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنکرسی ٹیگن رواں برس حاملہ ہوئی تھیں اور وہ اپنے شوہر جان لیجنڈ کے بچے کی ماں بننے والی تھی مگر 35 سالہ ماڈل نے اپنی پریگنینسی میں پیچیدگیوں کے باعث اپنے مردہ پیدا ہونے والے بیٹے کو کھو دیا تھا۔

’مجھے حاملہ ہونا بہت پسند ہے مگر افسوس میں کبھی حاملہ نہ ہو سکوں گی۔‘ یہ کہنا ہے امریکی ماڈل کرسی ٹیگن کا جنھوں نے اپنے اس دکھ کا اظہار اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا ہے۔

انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اس دکھ بھرے پیغام کے ساتھ ایک سیلفی بھی پوسٹ کی جس میں ان کا چھوٹا سا ’بے بی بمپ‘ یا حاملہ پیٹ دکھائی دے رہا ہے۔

کرسی ٹیگن رواں برس حاملہ ہوئی تھیں اور وہ اپنے شوہر جان لیجنڈ کے بچے کی ماں بننے والی تھیں مگر 35 سالہ ماڈل نے اپنی پریگنینسی میں پیچیدگیوں کے باعث اپنے مردہ پیدا ہونے والے بیٹے کو کھو دیا تھا۔

کرسی اور ان کے شوہر جان نے اپنے ہونے والے بچے کا نام جیک رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

انھوں نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ’اگرچہ میں اب حاملہ نہیں ہوں مگر آئینے میں ہر عکس مجھے یاد دلاتا ہے کہ کیا ہوسکتا ہے۔‘

تاہم کرسی ٹیگن نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ اب دوبارہ ماں کیوں نہیں بن سکتیں اور اس کی بھی وضاحت نہیں کی کہ کیا یہ فیصلہ انھوں نے اپنی مرضی سے لیا ہے یا اب وہ دوبارہ کبھی حاملہ نہیں ہو سکتیں یا پھر انھیں ڈاکٹروں نے ایسا تجویز کیا ہے۔

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

Instagram پوسٹ کا اختتام

1px transparent line

انھوں نے انسٹاگرام پر تصویر کے ساتھ مزید لکھا کہ ’مجھے اس بارے میں کچھ علم نہیں کہ اب بھی میرے پیٹ پر یہ بمپ کیوں ہے مگر اس (حاملہ ہونے کے) پورے عمل نے میرے جسم اور دماغ کے ساتھ جو کیا اس پر مجھے فخر ہے۔‘

ان کے گرامی ایوارڈ یافتہ شوہر جن سے ان کہ دو بچے ہیں نے اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انھیں پانچ دل والے اموجی بنا کر محبت کے اظہار میں جواب دیا۔

Presentational grey line

حمل ضائع ہونے کے متعلق حقائق

  • برطانیہ میں چار میں سے ایک حاملہ خاتون کا حمل (مس کیرج) پرگیننسی کے پہلے 12 ہفتوں سے قبل ہی ضائع ہو جاتا ہے۔
  • حاملہ ہونے کے بعد پہلے 23 ہفتوں میں حمل کا ضائع ہو جانا مس کیرج کہلاتا ہے۔
  • 250 بچوں کی پیدائش میں سے ایک پیدا ہونے والا بچہ مردہ پیدا ہوتا ہے۔ حاملہ ہونے کے بعد 24 ہفتوں بعد مردہ پیدا ہونے والے بچے کو سٹل برتھ کہا جاتا ہے۔
  • چیرٹی ادارے ٹومی کے مطابق برطانیہ میں ہر برس ڈھائی لاکھ مس کیرج اور تین ہزار مردہ بچے پیدا ہوتے ہیں۔
Presentational grey line

کرسی ٹیگن جو ایک ٹی وی ہوسٹ بھی ہیں نے اپنے حاملہ ہونے اور بعدازاں اپنے بچے کو کھو دینے کے تلخ تجربات کو سلسلہ وار پوسٹ کے ذریعے پیش کیا تھا۔

اپنے بچے کو کھو دینے کے بعد انھوں نے اپنے فالورز کو بتایا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر ’ایک ایسے گہرے صدمے اور تکلیف میں ہیں جن کا ان لوگوں نے صرف سن رکھا ہے۔‘

Chrissy Teigen with John Legend

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنامریکی ماڈل کرسی نے ہپستال کے بستر پر اپنی اور اپنے شوہر کی فوٹو پوسٹ کی تھی

رواں برس اکتوبر میں انھوں نے اس تنقید کا جواب دیا تھا جس کا انھیں اس وقت سامنا کرنا پڑا جب انھوں نے اپنی اور اپنے شوہر جان لیجنڈ کی ہپستال میں اپنے بچے کو کھو دینے کے بعد حالت غم میں ڈوبے ہوئے کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا ’ یہ تصاویر صرف ان کے لیے ہیں جنھیں اس تکلیف کی سمجھ ہے، دوسروں کے خیالات سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘