#BAFTA: پہلی عالمی جنگ پر مبنی فلم ’1917‘ نے بہترین فلم سمیت سات ایوارڈ جیت لیے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پہلی عالمی جنگ پر مبنی فلم ’1917‘ برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ یعنی بافٹا 2020 میں چھائی رہی۔
بہترین فلم، بہترین برطانوی فلم اور بہترین ڈائریکٹر سمیت مجموعی طور پر سات ایوارڈ جیت کر یہ فلم بافٹا 2020 میں سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
ذہنی بیماری کے شکار کامیڈین کی کہانی پر مبنی فلم ’جوکر‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہواکین فینکس کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ماضی کی مشہور ادکارہ جوڈی گارلینڈ کی زندگی پر مبنی فلم میں جوڈی کا کردار ادا کرنے والی رینی زیلویگر کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
جنوب کوریائی فلم ’پیرا سائٹ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے کینگ ہو سانگ اور فلم کے ڈائریکٹر بون جان ہو نے بافٹا ایوارڈز میں اپنی فلم کی نمائندگی کی۔
’پیرا سائٹ‘ کو بھی دو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ شام میں جاری خانہ جنگی کے موضوع پر بنائی گئی فلم ’فور سما‘ کو دیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اداکارہ ساؤرسی رونن، مارگٹ روبی اور ایمیلا کلارک ریڈ کارپٹ پر سیاہ رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے جلوہ گر ہوئیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہPA Media
بافٹا ایورڈز کے صدر شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کے ساتھ تقریب میں شرکت کیے لیے پہنچے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
۔












