میا خلیفہ کا انٹرویو: لبنانی نژاد امریکی پورن سٹار نے فحش فلموں سے صرف 12000 ڈالر کمائے

Mia Khalifa

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمیا کے مطابق انھوں نے پورن سے صرف 10000 ڈالر کمائے ہیں

سابق پورن سٹار میا خلیفہ نے فحش فلمیں بنانے والے ہدایتکاروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ نوجوان لڑکیوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور ان کا استحصال کرتے ہیں۔

26 سالہ لبنانی نژاد میا خلیفہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پورن فلمیں بنانے والی کارپوریشن ضرورت مند لڑکیوں کو قانونی داؤ پیچ کے ذریعے اپنے جال میں پھنسا لیتی ہیں۔

اپنی دوست میگن ایبٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ اب تک اپنے ماضی کو ’تسلیم نہیں کر پائی‘ ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام

یہ بھی پڑھیے

Presentational white space

میا اپنے پورن کریئر کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرتی تھیں لیکن اب ’ میں اپنے ماضی کے ہر متنازع پہلو پر روشنی ڈالنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ اگر میں خود کسی چیز کا اعتراف کر لوں تو اسے میرے خلاف نہیں استعمال کیا جا سکتا۔‘

میا نے 2014 اور 2015 میں تین ماہ کے لیے پورن فلموں میں کام کیا اور اب بھی ان کا شمار انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پورن سٹارز میں ہوتا ہے۔ تاہم ان کے مطابق اس دوران انھوں نے تقریباً 12000 ڈالر کمائے۔

’اُس وقت سے لے کر اب تک مجھے ایک کوڑی نہیں ملی۔‘

ان کی ریٹائرمنٹ کے باوجود ان کے نام سے منسوب ایک ویب سائٹ اب بھی فعال ہے تاہم میا کے مطابق نہ وہ اس سائٹ کی مالک ہیں اور نہ ہی انھیں اس سے کوئی منافع ملتا ہے۔

’میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ اُس سائٹ کا نام تبدیل کر لیا جائے اور اسے میرے نام سے منسوب نہ کیا جائے۔‘

حالیہ انٹرویو میں لبنانی نژاد فنکار نے اپنی پورن انڈسٹری چھوڑنے کے بعد کی جدوجہد پر بات کی ہے۔ میا نے انکشاف کیا کہ جب انھوں نے سیکس ورک چھوڑ کر کھیلوں کی کمنٹری سے منسلک ہونا چاہا تو کئی کمپنیوں نے ان کے ماضی کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔

’یہ بھی ڈر تھا کہ مجھے کبھی اپنے منگیتر جیسا کوئی آدمی بھی نہیں ملے گا۔‘ رواں برس میا نے سویڈن کے شیف اور انسٹاگرام سٹار رابرٹ سینڈبرگ سے منگنی کی۔

میا خلیفہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنعراق میں میا خلیفہ کے خلاف ہونے والے احتجاج

دولتِ اسلامیہ کی دھمکیاں

حالانکہ ان کا پورن کیریئر خاصا مختصر تھا، اس دوران انھوں نے کئی تنازعے بھی کھڑے کیے۔

اپنے سب سے مشہور سین میں وہ حجاب پہن کر سیکس کرتی ہوئی نظر آئیں۔

جونھی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر لگی، ایک کہرام برپا ہو گیا۔ دولتِ اسلامیہ نے مجھے قتل کر دینے کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں اور انھوں نے مجھے گوگل میپس کے ذریعے میرے اپارٹمنٹ کی تصاویر بھی بھیجیں‘ اس واقعے کے دو ہفتے تک میں ہوٹل میں رہی کیونکہ مجھے بہت ڈر لگ رہا تھا۔‘

میا کے انسٹاگرام پر ایک کروڑ 70 لاکھ فالوور ہیں جن میں سے کئی ان کو ٹرول بھی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

لیکن میا کے مطابق ’یہ چھوٹی چھوٹی باتیں مجھے تنگ نہیں کرتیں۔ مجھے بس یہی فکر ہوتی ہے کہ کہیں ان کا تعلق دولتِ اسلامیہ سے تو نہیں؟ اگر نہیں تو ٹھیک ہے۔‘