’سپائے کیم‘: جنوبی کوریا میں خفیہ کیمروں کی وبا

،ویڈیو کیپشنجنوبی کوریا میں خفیہ ’سپائے‘ کیمروں کی وبا

جنوبی کوریا میں خفیہ ’سپائے کیم‘ سے بنائی جانے والی فحش ویڈیوز کا مسئلہ کتنا سنگین ہے؟

مختلف مقامات پر چھپائے گئے یہ کیمرے عورتوں اور بعض اوقات مردوں کو کپڑے تبدیل کرتے یا غسل خانہ استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ کر لیتے ہیں، اور پھر وہی ویڈیوز پورن ویب سائٹس پر ڈال دی جاتی ہیں۔ سُو وین پارک خود ایسے چالبازوں کا نشانہ بنیں اور اب وہ شکایات کے اندراج میں متاثرین کی مدد کرتی ہیں۔