پرینکا چوپڑا: اقوامِ متحدہ کی سفیر جنگ کی حمایت کیسے کر سکتی ہیں؟

یونیسیف

،تصویر کا ذریعہInstagram/@priyankachopra

،تصویر کا کیپشنپرینکا دسمبر 2016 سے یونیسیف کی ’گڈ ول‘ ایمبیسیڈر ہیں

بالی وڈ اور ہالی وڈ کی اداکارہ پرینکا چوپڑا اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ’گڈ ول‘ ایمبیسیڈر بھی ہیں اور اس حیثیت میں ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ انسان دوستی اور غیر جانبداری کا پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں۔

لیکن انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں انڈیا کی طرف سے پاکستان پر کیے گئے فضائی حملوں کی حمایت پر، پرینکا کو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

پرینکا یونیسیف کی ’گڈ ول‘ ایمبیسیڈر کے طور پر جنگ سے متاثرہ شام اور روہنگیا کے مہاجرین کیمپوں کے دورے بھی کر چکی ہیں، لیکن گذشتہ منگل کو وہ انڈیا کی پاکستانی فضائی حدور کی خلاف ورزی اور حملے کی حمایت کرتی دکھائی دیں۔

انڈین آرمڈ فورسز کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا ’جے ہند‘۔

یہ بھی پڑھیے

اقوامِ متحدہ کی طرف سے ’گڈ ول ایمبیسیڈر‘ کے عہدے کے لیے دیے گئے قواعد کے مطابق ان سفیروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ’اقوام متحدہ کی غیر جانبدارای اور آزادی کا احترام کرتے ہوئے ایسے ہر کام سے اجتناب کریں گے جو اقوام متحدہ کی منفی عکاسی کرے۔‘

سوشل میڈیا صارفین کو پرینکا کی انڈین فوجی حملے کی یہ حمایت کچھ پسند نہیں آئی۔ اور بے شمار صارفین یواین اور یونیسیف کو ٹیگ کر کے پرینکا کو ’گڈ ول‘ ایمبیسیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے نظر آئے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

ایسے ہی افراد میں سے ایک فاطمہ ہیں۔ فاطمہ نے یو این کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’یو این کیا آپ پرینکا سے سفارت کا عہدہ واپس لے سکتے ہیں؟‘

وہ مذید کہتی ہیں کہ جو سلیبریٹیز جنگ کے شعلوں کو ہوا دیں، انھیں کسی فورم ہر انسانی حقوق کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔

فاطمہ نے تو یہاں تک کہا کہ پرینکا کو جو کہ بظاہر کہتی ہیں کہ میں بچوں کے حقوق کے لیے کام کرتی ہوں، بچوں پر جنگ کے اثرات کی تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

پاکستانی اداکارہ آرمینہ خان پرینکا کی ٹویٹ پر حیران نظر آئیں اور ان سے پوچھا ’کیا آپ یونیسیف کی گڈ ول ایمبیسیڈر نہیں ہیں؟‘

آرمینہ نے پھر سوشل میڈیا صارفین سے مطالبہ کیا کہ پرینکا کی اس ٹویٹ کا سکرین شاٹ لے کر رکھیں اور آئندہ جب کھبی وہ امن اور خیر سگالی کی باتیں کریں تو انھیں ان کا دہرا معیار یاد کروائیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 4

اور تو اور، کچھ لوگوں نے تو انہیں اس عہدے سے ہٹانے کے لیے ’پٹیشن‘ تک شروع کر دی، جس پر تیس ہزار سے زائد لوگ دستخط کر چکے ہیں۔

پریانکا

،تصویر کا ذریعہchange.org