ایک چینی لڑکی نے عامر کو کیسے چونکایا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
چین میں سنکیانگ کی ایک لڑکی کا ہندی گانا گانے کی ویڈیو چینی سوشل میڈیا 'ویبو' پر وائرل ہو رہا ہے۔
ویڈیو میں وہ لڑکی عامر خان کی فلم سیکریٹ سپر سٹار کا گانا 'میں نچدی پھراں' گاتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔
چینی لڑکی یہ گانا عامر خان کی موجودگی میں گا رہی ہے۔ عامر خان آج کل اپنی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے پروموشن کے سلسلے میں چین میں ہیں۔

،تصویر کا ذریعہweibo
حاضرین میں بیٹھی اس لڑکی کا گانا سننے کے بعد عامر نے اس کے گانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ گانا بہت مشکل ہے آپ نے بہت اچھا گایا'۔
اس کے بعد اس لڑکی نے سنکیانگ ثقافت کی پہچان کہی جانے والی لاوپی عامر خان کو تحفے میں پیش کی۔ یہ ویڈیو 18 دسمبر کو شوٹ کیا گیا تھا اور اسے اب تک 70 ہزار لوگوں نے دیکھا اور 15 سو لوگوں نے اسے شیئر کیا۔
چین میں ٹھگز آف ہندوستان 28 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ عامر اس فلم کے پروموشن کے لیے دس دِنوں تک روڈ شو کریں گے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
عامر نے آن لائن پلیٹ فارم جِیہو پر چینی مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی لوگوں نے انہیں جو پیار دیا اس نے ان کا دل چھو لیا ہے۔







