کانز فلم فیسٹیول میں بالی وڈ کے بڑھتے اثرات

اداکارہ

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

    • مصنف, مرزا اے بی بیگ
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام

انٹرٹینٹمنٹ کی دنیا میں فرانس کے شہر کانز میں منعقد ہونے والے فلم فیسٹیول کو انتہائی اہمیت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے جہاں دنیائے انٹرٹینمنٹ کی تقریباً تمام اہم شخصیتیں یکجا ہوتی ہیں۔

ان دنوں کانز میں اس کا 71 واں فلم فیسٹول جاری ہے جس میں بالی وڈ کی موجودگی پہلے سے کہیں زیادہ نظر آ رہی ہے۔

دیپکا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

گذشتہ سالوں میں کانز فلم میں ایشوریہ رائے نے بڑے پیمانے پر اپنی موجودگی درج کرائی تھی اور ایک عرصے تک انڈیا کے لیے کانز فیسٹیول کو ان کے تعلق سے جانا جاتا تھا۔

لیکن رواں سال ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دیپکا پاڈوکون ہر جگہ نظر آ رہی ہیں۔

فلمی دنیا کا یہ سالانہ جشن جاری ہے اور دیپکا پاڈوکون پہلے دن سے ہی وہاں جلوہ افروز ہیں۔

ایشوریہ

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

ایشوریہ رائے اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ریڈ کارپٹ پر اپنے مخصوص انداز میں نظر آئیں۔

کنگنا راناوت

،تصویر کا ذریعہTEAM_KANGANA_RANAUT/INSTAGRAM

ایوارڈ اور فیسٹیولز سے دور رہنے کے لیے جانی جانے والی معروف اداکارہ کنگنا راناوت بھی وہاں نظر آئیں اور انھیں دو دن مختلف انداز میں دیکھا گیا۔

ہما قریشی

،تصویر کا ذریعہIAMHUMAQ/INSTAGRAM/RAIN DROP

یہ کسی بڑے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پہلی بار ان کی شرکت ہے۔ ان کے علاوہ اداکارہ ہما قریشی بھی وہاں پہلی بار شرکت کر رہی ہیں۔

ملکہ شیراوت

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریہ رائے کے بعد سب سے زیادہ بار شرکت کرنے والی اداکارہ ملکہ شیراوت ہیں اور وہ اس بار بھی اپنے مخصوص انداز میں نظر آئیں۔

انڈیا میں فلم ایک بڑی صنعت اور ان فیسٹیولز کے ذریعے اسے اپنی فلموں کو پروموٹ کرنے کا نادر موقع ملتا ہے۔

دیپکا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

رواں سال انڈیا اپنی نیشنل ایوارڈ یافتہ علاقائی فلموں کو پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان میں آسام، کیرالہ، مغربی بنگال اور لکش دیپ کی فلمیں شامل ہوں گی۔

ان کے علاوہ اداکارہ اور فلم ساز نندتا داس کی فلم 'منٹو' اور روہنا گیرا کی فلم 'سر' بھی پیش کی جائے گی۔ انھیں دوسرے زمرے میں شامل کیا گيا ہے۔

ماہرہ خان

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی وہاں نظر آئيں

کانز میں بالی وڈ کے مختلف اداکار اور فلم ساز بھی شامل ہیں۔ نواز الدین صدیقی کے علاوہ منوج واجپئی بھی وہاں موجود ہیں۔

روینہ مہتا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

انڈین گلوکارہ روینہ مہتا نے اپنے لباس کے ذریعے بالی وڈ کی اپنے زمانے کی معروف اداکارہ سری دیوی کو خراج تحسین پیش کیا۔ سری دیوی کا چند مہینے قبل دبئی میں انتقال ہو گيا۔

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

Instagram پوسٹ کا اختتام

ان کا یہ لباس انڈیا ڈیزائنر ڈمپل اور امرین نے تیار کیا۔

ایشوریہ

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

ایشوریہ رائے کانز فلم فیسٹیول میں 17 ویں بار شرکت کر رہی ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق سونم کپور اپنی شادی کے بعد وہاں پہنچ چکی ہیں۔ دیپکا پاڈو کون لااوریئل کی برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔

پاکستان اداکارہ ماہرہ خان بھی وہاں موجود ہیں۔