کانز فلم فیسٹیول کی 70 سالہ تاریخ کے دلچسپ لمحات

کانز فلم فیسٹیول کی 70 ویں سالگرہ کے موقعے پر گیٹی کی ایڈیٹر لیزا میری کی منتخب کردہ دلچسپ تصاویر

جولیا

،تصویر کا ذریعہAndreas Rentz / Getty Images

،تصویر کا کیپشنجولیا رابرٹس نے ریٹ کارپٹ پر خواتین کے لیے اونچی ہیل پہننے کی بابندی کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے ننگے پیر چلیں۔
بکینی

،تصویر کا ذریعہSIMON Michou / Getty Images

،تصویر کا کیپشن18 سال کی عمر میں بریجیٹ بارڈٹ نے ساحل پر بکینی پہننے سے کافی ہلچل مچائی۔ اس تصویر میں وہ مجمعے سے لاپرواہ فوٹوگرافرز کے لیے پوز کر رہی ہیں۔ یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ بارڈٹ نے بکینی کو فیشن بنایا۔
کانز

،تصویر کا ذریعہBertrand Guay / Getty Images

،تصویر کا کیپشنمیں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں کبھی ایڈیڈاس کے ٹریک سوٹ کو کان فلم فیسٹیول میں دیکھوں گی لیکن سپائس گرل نے پہلی بار ایسا کیا۔ اس تصویر میں اس فیسٹیول کی تمام تر گلیمرس روایات کو چیلنج کیا۔
کانز

،تصویر کا ذریعہGareth Cattermole / Getty Images

،تصویر کا کیپشنمیرے لیے یہ تصویر امریکن فاؤنڈیشن فار ایڈز ریسرچ فنڈ کے تمام تر گلیمر اور فن کو ظاہر کر رہی ہے۔ اس تقریب میں سلیبریٹی کی طاقت کو استعمال کر کے سالانہ لاکھوں یورو کے فنڈز جمع کیے جاتے ہیں۔ یہاں ہر کوئی متاثر کن لگنے کے لیے لباس منتخب کرتا ہے۔
کانز

،تصویر کا ذریعہPascal Le Segretain / Getty Images

،تصویر کا کیپشنانجلینا جولی اور بریڈ پٹ ہمیشہ ہی ریڈ کارپٹ پر اچھے لگتے تھے اور ان میں کمال کی ہم آہنگی تھی۔ بریڈ پٹ فوٹو گرافرز کی خواہش کے مطابق ہمیشہ اینجلینا جولی کو سولو تصاویر کے لیے تنہا چھوڑ دیتے۔
کانز

،تصویر کا ذریعہGERARD JULIEN / Getty Images

،تصویر کا کیپشنیہ فیسٹیول فلموں سے متعلق ہے لیکن یہاں فیشن اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مجھے یہ دیکھنے کی ہمیشہ خوشی ہوتی ہے کہ کون جرات مند اور فیشن سے بھرپور لباس پہنے گا اور کون بچ بچا کر نکلے گا۔ جب میڈونا اپنی فلم ’ان دی بیڈ ود میڈونا‘ کے پریمیئر کے لیے آئیں تو انھوں نے ہلکے گلابی رنگ کا یہ مختصر لباس پہن رکھا تھا اور وہ جانتی تھیں کہ وہ حد سے ذرا تجاوز کر رہی ہیں۔
کانز

،تصویر کا ذریعہKeystone / Getty Images

،تصویر کا کیپشننوجوان آرنلڈ شوازنیگر ساحل پر اپنے ہزاروں مداحوں کے لیے غیر روایتی انداز اپناتے ہوئے۔ یہ یقیناً اس فیسٹیول کی 70 سالہ تاریخ میں غیر روایتی لمحوں میں سے ایک ہے۔
کانز

،تصویر کا ذریعہTristan Fewings / Getty Images

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر ریڈ کارپٹ کی بہترین فوٹوز میں سے نہیں ہے۔ لیکن یہ پہلا موقع تھا جب شون پین اور چارلیز تھیرون کے علیحدہ ہونے کے بعد پہلی بار اکٹھے تصویر لی گئی۔ ان دونوں کی پوری کوشش تھی کہ دونوں دوسرے اداکاروں کے ہمراہ چلیں لیکن جیسے ہی تقریباً تمام فوٹوگرافروں نے لیمرے نیچے رکھ دیے تو چارلیز نے آگے بڑھ کر شون کا بوسا لیا۔
کانز

،تصویر کا ذریعہStringer / Getty Images

،تصویر کا کیپشنسنہ 1965 میں ہونے والے 18ویں فلم فیسٹیول میں امریکی اداکارہ اولیویا ہیویلینڈ پہلی مرتبہ جیوری کی صدر بنیں۔ جیوری ارکان کی اس تصویر میں وہ واحد خاتون رکن ہیں لیکن وہ ان کی سربراہ ہیں۔ اس یادگار لمحے نے فلم انڈسٹری میں کئی خواتین کے لیے راہ ہموار کی۔