لندن کا مشہور مادام تساؤ میوزیم اب دہلی میں

،تصویر کا ذریعہMadame Tussauds
مومی مجسموں کے لیے دنیا بھر میں مشہور برطانوی عجائب گھر مادام تساؤ کی انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں شاخ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
نئی دہلی میں کھلنے والی اس شاخ میں انڈیا اور دنیا کے 50 نامور شخصیات کے مومی مجسمے رکھے گئے ہیں۔
ان مومی مجسموں میں بالی وڈ کے اداکاروں، کھیلوں کے مشہور کھلاڑیوں، انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی کے علاوہ انڈیا کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے بھی شامل ہیں۔
یہ میوزیم نئی دہلی کی تاریخی عمارت کناٹ پیلس میں واقع ہے۔
اس میوزیم میں بڑے افراد کے داخلے کا ٹکٹ 960 جبکہ 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے 760 انڈین روپے ہے۔
واضح رہے کہ لندن کے علاوہ واشنگٹن، نیو یارک، ایمسٹرڈیم، برلن، بینکاک، ٹوکیو اور بیجنگ میں بھی اس میوزیم کی شاخیں قائم ہیں اور نئی دہلی میں کھلنے والے مادام تساؤ میوزیم کی یہ 23 ویں شاخ ہے۔
نئی دہلی میوزیم کی یہ شاخ جمعے کو عوام کے لیے کھولی گئی۔

،تصویر کا ذریعہMadame Tussauds

،تصویر کا ذریعہMadame Tussauds

،تصویر کا ذریعہMadame Tussauds

،تصویر کا ذریعہMadame Tussauds
۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی








